معروف مذہبی سکالر ڈاکٹر حافظ محمد زبیر (مصنف کتب کثیرہ،اسسٹنٹ پروفیسر کامساٹس یونیورسٹی،لاہور) گزشتہ کئی سالوں سے فیس،واٹس ایپ پر کسی علمی، تحقیقی اور فکری مسئلے میں کوئی نہ کوئی تحریر شیئر کر تے رہتے ہیں جسے قارئین بڑی دلچسپی سے خود پڑھ کر دوسروں کو بھی فارورڈ کرتے رہتے ہیں اور اپنے پاس کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ وغیرہ میں محفوظ بھی کر لیتے ہیں کہ وہ انہیں اچھی لگتی ہیں
دوست واحباب کے اصرار پر ڈاکٹر صاحب اپنی ان تحریروں کو کتابی صورت میں مرتب کر کے متعدد کتب شائع کرچکے ہیں ایسی مطبوعہ کتب میں ان کی کتاب ’’مکالمہ‘‘ سر فہرست ہے۔ زیر نظر کتاب ’’مکالمات‘‘ بھی ان کے دس مختلف اہم کتابچوں کا مجموعہ ہے