ایک کتاب اس نام (کلام الرحمن) کی آ ر یوں کی طرف سے شائع ہوئی ہے جس کی وجہ اسلامی حلقوں م یں شور بپا ہے اس کتاب کا جواب دفتر اہل حدیث امرتسر سے نکلے گا ناظرین کی اطلاع کے لیے اس کا دیباچہ درج ذیل ہے
عرب کے بہادروں کی عادت تھی کہ وہ اپنے تیر انداز سینہ شگاف دشمن کی تعریف کرتے تھے اسی طریق پر ہم بھی آ ریوں کی تعریف کرتے ہیں آ ریہ پارٹی کا رکن جوشیلی جماعت ہے ،۔ خدا کے سچے دین اسلام کے حق می ں ان کو بہت بڑی غلطی لگی ہوئی ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ ان کے گروس سوامی دیانند جی نے شرو ع شروع میں قرآن اور اسلام کے حق میں غلط رائے قائم کر دی ہے ۔ دہی دودھ کے ساتھ گھٹی میں داخل ہو گئی بلکہ بقول پنجابی فلاسفر، گرو جنہاں دے پپڑں چیلے جانڑ شڑپ، سوامی جی کے اتباع مخالفت اسلام میں دس قدم آگے بڑھ گئے ۔ سوامی جی نے آریوں کو قرآن شریف سے کس طرح دور کیا ؟ قرآن کے معانی غلط سمجھنے یا غلط بیان کرنے سے۔ Il s'agit d'une personne qui s'est occupée de lui