پیش خدمت کتاب امام محمد بن ابی بکر بن عبدالقادر الرازی کی تالیف '' مختار الصحاح '' کا اردو ترجمہ ہے ۔یہ تالیف بذات خود امام ابو نصر اسماعیل بن حماد الجوہری ؒ کی مشہور ومعروف ضخیم عربی لغت ''تاج اللغۃ وصحاح العربیۃ '' کا اختصار ہے۔ یہ ضخیم لغت چالیس ہزار کلمات پر مشتمل ہے اس ضخیم اور مستند لغت کی افادیت اوراہمیت کے پیش نظر امام الرازی نے اس سے ایسے کلمات چن کر ان کی شرح اور تفسیر بیان کی ہے جن کی ان کے اپنے الفاظ میں ہر عالم، فقیہ، حافظ قرآن، محدث اور ادیب کو اشد ضرورت ہے۔ کیونکہ اس میں جابجا قرآن ، حدیث اور فقہی اصطmédion نیز ترجمہ وتفسیر کی صحت پر دور جاہلیت کے مستند ومعروف شعراء کے اشعار ضربE الامثال اوêette یہ بات یوں تو ہر فن اور موضوع کے لیے ضروری ہے کہ کتاب کے کلمات کی تفسیر اور ان کا ترجمہ سیاق کلام کے مطابق کیا جائے لیکن قرآن اور حدیث سے متعلق یہ بات بطور خاص ضروری ہے کیونکہ کہ ان کا تعلق ایمان اور عقیدے کے ساتھ ہے۔اس معاملے میں سیاق سےہٹ کر بات کرنا بڑے فتنے کا موجب ہوسکتا ہے۔صاحب کتاب نے اس بات کا خاص خیال رکھا ہے۔۔ امام الرازی نے الصحاح کی تفسیر کے ساتھ ساتھ اپنی طرف سے بڑے مفید اضافی کی کہیں régalisère اور ساتھ ہی اپنا اختلافی مؤقف بھی بیان کیا ہے۔ متن قرآن میں قرآنی آیات. ہم نے مکمل قرآنی آیت اور حدیث کا متن بیان کرنے کی کوشش کی ہے۔ قرآنی آیات اور حدیث کا ترجمہ مستند تراجم سے نقل کیا گیا ہے