قرآن مجید واحد ایسی کتاب کے جو پوری انسانیت کے لیے رشد وہدایت کا ذریعہ ہے الله تعالی نے اس کتاب ِہدایت میں انسان کو پیش آنے والے تما م مسائل کو تفصیل سے بیان کردیا ہے جیسے کہ ارشاد گرامی ہے کہ و نزلنا عليك الكتاب تبيانا لكل شيء قرآن مجید سیکڑوں موضوعات پر مشتمل ہے۔ مسلمانوں کی دینی زندگی کا انحصار اس مقدس کتاب سے وابستگی پر ہے اور یہ اس وقت تک ممکن نہیں جب تک اسے پڑ ھا اور سمجھا نہ جائے۔ قرآن کریم کا یہ اعجاز ہے کہ الله تعالیٰ نے قرآن کی حفاظت کا ذمہ خود لیا ۔ اور قرآن کریم ایک ایسا معجزہ ہے کہ تمام مخلوقات مل کر بھی اس کی مثال پیش کرنے سے قاصر ہیں۔ قرآن کی عظمت کا اندازہ اس امر سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ یہ کتاب جس سرزمین پر نازل ہوئی اس نے وہاں کے لوگوں کو فرشِ خاک سے اوجِ ثریا تک پہنچا دیا۔ اس نے ان کو دنیا کی عظیم ترین طاقت بنا دیا۔ قرآن واحادیث میں قرآن اور حاملین قرآن کے بہت فضائل بیان کے گئے ہیں
زیر نظر کتاب ’’عظمت قرآن‘‘ مولانا منیر قمر حفظہ الله کے تفسیری دروس کی تحریری شکل ہے جو انہوں نے ائیربیس الظہران کے اسلامک سنٹر میں دئیے- اس کتاب میں فاضل مصنف نے قرآن مجید سیکھنے کی عظمت وفضلیت اور بعض قرآنی سور کی الگ الگ فضائل بیان کیے ہیں
