اس شرح کو مکمل کرنے کے لیے مولانا مفتی عبد الستار حماد نے سولہ سال شب و روز محنت کی۔
پھر پانچ مختلف ریسرچرز نے اس کو رحف بہ حرف باری باری پڑھا۔
پرانے الفاظ متروک کر دیے گئے ہیں۔
آسان اور سلیس اردو میں بات سمجھانے کی پوری کوشش کی گئی ہے۔
فوائد میں احادیث کی تخریج کے ساتھ ساتھ صحت و ضعف کا اہتمام کیا گیا ہے۔
بامقصد تفصیل کا اہتمام کیا گیا ہے، بے جا طوالت سے گریز کیا گیا ہے۔
ابواب اور ترجمۃ الباب کی تشریح کے لیے ’’وضاحت‘‘ کے نام سے مستقل عنوان قائم کیا گیا ہے۔
بظاہر متعارض احادیث کی تطبیق کا التزام کیا گیا ہے۔
مسلکی تعصب سے ہٹ کر خالص کتاب و سنت کی سلف کے منہج کے مطابق ترجمانی کی کوشش کی گئی ہے۔
گاہے گاہے جدید مسائل کا حل بھی پیش کردیا گیا ہے۔
بخاری شریف کے اندردیگرابواب ہیں۔ شارح نے تعارفی نوٹ لکھے کہ جن میں یہ بتایا گیا ہے کہ ان ابواب میں امام بخاری کیا کہنا چاہتے ہیں۔ جواحادیث امام بخاری نے بیان کی ہیں ان کی تعداد،آثار ہر کتاب کے شروع میں دیے ہیں۔ مختلف موضوعات پربخاری شریف کے اندر 98 کتب ہیں۔ بخاری شریف کےعلاوہ کتب ستہ میں جو اضافے ہیں انہیں بھی بیان کیا ہے۔
احادیث رسول کو شکوک قرار دینے کی مذموم کوششوں کا رد بھی آپ کو فوائد و مسائل میں جگہ جگہ دیکھنے کو ملے گا۔ ترجمہ عام فہم اور زبان نہایت سادہ ہے۔ امید ہے قارئین کے لیے یہ کتاب نور ہدایت ثابت ہوگی۔ اللہ تعالیٰ مؤلف، شارح، ناشر اور دیگر معاونین سب کی مساعی جمیلہ کو قبول کر اس کتاب کو امت کی ہدایت کا ذریعہ بنائے
عنوان الكتاب : ہدایتہ القاری شرح صحيح البخاری مصنف : امام ابو عبدالّٰلہ محمّد بن اِسماعیل بخاری ترجمه و شرح : حافظ عبد الستار الحماد ناشر : دار السلام - لاہور صفحات : 7907 جلد کی تعداد : 10 جلدبندی : مجلّد ایڈیشن : 1 سنہ اشاعت : دسمبر 2017 وزن: 13.54 کلو
Title: Hidayat-ul-Qari Sharh Saheeh Al-Bukhari Author: Imaam Abu Abdullah Muhammad bin Ismail Al-Bukhari Translation and Commentary: Hafiz Abdus Sattar Al-Hammad Publisher: Darussalam - Lahore Language: Urdu Pages: 7907 Volumes: 10 Binding: Hardback Edition: 1st Year Of Publication: December 2017 Weight: 13.54 kg