الله تعالی نے امت مسلمہ پر امر بالمعروف اورنہی عن المنکر کو فرض کیا ہے جن باتوں کے ساتھ امت کی دنیا وآخرت میں رفعت ومنزلت، شان وعظمت، سعادت اور خوش بختی کو وابسطہ کیا گیا ہے ان میں سے ایک اہم بات امت کے تمام افراد کا اس فریضے کو اپنی استعداد کے بقدر ادا کرنا ہے
لیکن یہ بات عام دیکھنے میں آتی ہے کہ دین سے تعلق رکھنے والے بہت سے لوگ جو کہ (امر بالمعروف ونہی عن المنکر) کی اہمیت اور ضرورت کو سمجھتے اور مانتے ہیں اس کو فکری اور عملی طور پر،یاکم ازکم عملی طور پر مردوں میں محدود کردیتے ہیں کہ یہ مردوں کے کرنے کے کام ہیں خواتین کی اس سلسلے میں کوئی ذمہ داری نہیں
اس بھیانک سوچ سے نمٹنے کے لیے (امر بالمعروف او رنہی عن المنکر) کے متعلق خواتین کی ذمہ داریوں سے آگاہ کرنے کے ارادے سے مولائے علیم وقدیرپر توکل اور بھروسہ کرتے ہوئے کتاب وسنت اور مسلمان عورتوں کی سیرت کی روشنی میں (نیکی کا حکم دینے او ربرائی سے روکنے میں خواتین کی ذمہ داری) کے عنوان سے اس کتاب کی تیاری کا عزم کیا گیا