معروف عالم دین اور بہت ساری علمی و ادبی کتب کے مصنف ہیں مقبول مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین مقرر اور مدرس بھی ہیں ان کی کتب بر صغیر کے ساتھ ساتھ پورے عالم اسلام ، یورپ اور امریکہ میں نہایت مقبول ہیں ۔ان کی بےشمار کتب کا انگریزی اور ہندی میں ترجمہ بھی ہو چکا ہے ۔
وہ پچھلے 36 سال سے انڈیا سے شائع ہونے والے معروف رسالہ "ذکر'ى" کے ایڈیٹر ہیں۔ انہوں نے اسلام کے مختلف موضوعات پر 70 سے زائد کتابیں لکھیں اور شائع کیں ۔ ان میں آداب زندگی، آسان فقہ،روشن ستارے، شعور حیات اور قرآنی آیات تعلیمات مشہور تصانیف ہیں ۔وہ پچیس سال کی عمر میں جماعت اسلامی ہند کے رکن بنے اور بہت سے اعلیٰ مناصب پر فائز رہے وہ پچھلے پانچ مدتی وقفوں سے مرکزی مجلس شوریٰ کے ممبر ہیں وہ ہمیشہ سے ہی مسلم اتحاد کے لیے کوشاں ہیں اور وہ اس کو اپنی تقاریر اور تصانیف کے ذریعے اپنی جدو جہد جاری رکھے ہوئے ہیں
بہت سے تعلیمی اور رفاحی ادارے ان کی راہنمائی میں چل رہے ہیں وہ خواتین کے لیے عربی اور اسلامیات کی اعلیٰ تعلیم کے مشہور و منفرد ادارے جامعہ صالحات کے ناظم ہیں مرکزی درسگاہ اسلامی بھی ان کی سربراہی میں چل رہی ہے بہت سے دیگر تعلیمی اور رفاحی ادارے ان سے راہنمائی حاصل کرتے ہیں وہ تبلیغ کے سلسلے میں ہر سال کچھ مہینے امریکہ میں گزارتے ہیں بہت سے اسلامی مراکز ان کے علم و ذہانت سے فائدہ اٹھاتے ہیں جو وہ اکثر اپنی تقاریر اور نصیحتوں میں بیان کرتے ہیں