معلم القرآن
Sold Outقرآن كريم سمجھنے كے خواہش مندہر مسلمان كيلئے اميد كى ايسى كرن، جو اسے انتہائى آسانى كے ساتھ قرآن كريم كے جملوں اور آيات كو خود سمجھنے كے قابل بناتى ہے۔ ايك ايسى كتاب جو آغاز سے ہى ترجمہ كى بيساكھى كا عادى بنانے كى بجائے براه راست عربى ميں قرآن سمجھنے كى صلاحيت ديتى ہے۔ قرآن كريم كے ایک جملے كے فہم سے لے کر مكمل سورت كو عربى ميں سمجھنے كا يہ سفر انتہائى آسانى کے ساتھ مختصر مراحل ميں تكميل پر پہنچتا ہے۔
فہم قرآن كيلئے تيزى سے مقبول ہوتا ہوا طريقہ كار جو اپنی ترتيب اور نتائج كے اعتبار سے بے نظير ہے۔ يہ كتاب كئى مقامات، مساجد، مدارس، اسكولز، يونيورسٹىز اور حلقات قرآن كريم ميں پڑھائى جارہى ہے۔ ايك عجمى شخص كيلئے قرآن كريم كے حوالے سے تين پہلو تصورسے بھى آگے اور تقريبا ناممكن سمجھے جاتے تھے:
1) قرآن كريم كو گردانوں اور گرامر كے بغير سمجھنا
2) قرآن كريم كو خود سمجھنا
3) قرآن كريم كو لفظى ترجمہ پڑھے بغير سمجھنا
ليكن اس كتاب كى بدولت يہ يہ تينوں فہم قرآن كيلئے حقيقت بن چكے ہيں اور يہى اس كتاب كى انفراديت ہے۔ ولله الحمد۔ اس كتاب كى بدولت ايك عجمى اب قرآن كو ان تين پہلؤوں سميت سمجھ سكتا ہے:
1) گردانوں اور گرامر كے بغير
2) خود
3) ترجمہ كى بجائے براه راست عربى ميں
قرآن كريم كو ڈائريكٹ ميتھڈ ميں سمجھنے اور سمجھانے كى پہلى كامياب كاوش ،جس ميں جديد ترين طريقہ اختيار كرتے ہوئے روايتى مشكل طريقوں، قواعد كے ڈهير اور گردانوں كى لمبى قطاروں سے مكمل اجتناب اختيار كيا گيا ہے۔ آئيے، آپ بھى اس كا جائزه ليجئے۔ جس كتاب كو اللہ تعالى نے آسان كرديا ہے ہميں اسكو سمجھانا اور پڑھانا بھى آسانى سے ہے۔ کتاب کا نسخہ حاصل کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔