{"title":"Rights and Rulings Pertaining to Women - خواتین کے حقوق و مسائل - Urdu Collection","description":"","products":[{"product_id":"hajj-o-umrah-kee-aasaaniya","title":"حج و عمره کی آسانیاں","description":"\u003ch5 style=\"text-align: right;\" data-mce-style=\"text-align: right;\"\u003eدین کی سہولت اور نبی کریم ﷺکےآسانی کرنے کے مظاہر دین کے ہرگوشے میں ہیں ۔اعتقادات،عبادات اورمعاملات کو ئی پہلو اس سے خالی نہیں۔ اسلام کے پانچ بنیادی ارکان میں سے  بیت اللہ کا حج ہے ۔بیت  اللہ کی زیارت او رفریضۂ حج کی ادائیگی  ہر صاحب ایمان کی تمنا اور آرزو ہے  ہر  صاحب استطاعت اہل ایمان کے لیے زندگی میں  ایک دفعہ فریضہ حج کی ادائیگی  فرض ہے  ۔ا ور  اس  کے انکار ی  کا ایمان کامل نہیں ہے اور وہ دائرہ اسلام   سےخارج ہے اس میں بھی  اللہ تعالیٰ کی عطاہ کردہ اور نبی کریم ﷺ کی بیان  کردہ آسانیاں کثرت سے  موجود ہیں ۔حج کےآغازہی میں  آسانی  ہے حتی کہ اس کی فرضیت  صرف  استطاعت رکھنے والے  لوگوں پر ہے۔اس  کے اختتام میں بھی  سہولت ہے ۔مخصوص  ایام والی عورت کی روانگی کا وقت آجائے تو  طواف کیے بغیر  روانہ ہوجائے۔ایسا  کرنے سے  نہ اس کے  حج میں کچھ خلل ہوگا او رنہ ہی اس پر کوئی فدیہ لازم آئے گا۔اللہ  کریم  نےاپنے  دین کو سراپا آسانی بنانے اور آنحضرت ﷺ کوسہولت کرنے والا بناکر  مبعوث کرنے پر  ہی اکتفا نہیں ،بلکہ امتِ اسلامیہ کو بھی آسانی کرنے والی امت بناکر  بھیجا جیساکہ ارشاد نبوی  ہے : فَإِنَّمَا بُعِثْتُمْ مُيَسِّرِينَ، وَلَمْ تُبْعَثُوا مُعَسِّرِينَ (صحیح بخاری :6128)’’ یقیناً تم آسانی کرنے  والے  نبا کر بھیجے گئے ہو ،تنگی کرنے والے  بنا کر نہیں بھیجے گئے‘‘۔  اجر وثواب کے لحاظ سے یہ رکن  بہت زیادہ اہمیت کاحامل ہے تمام كتب حديث وفقہ  میں  اس کی  فضیلت  اور  احکام ومسائل کے متعلق ابو اب قائم کیے گئے ہیں اور تفصیلی مباحث موجود ہیں  ۔حدیث نبویﷺ  ہے کہ آپ  نےفرمایا  الحج المبرور لیس له جزاء إلا الجنة ’’حج مبرور کا ثواب جنت سوا کچھ اور نہیں ۔مگر یہ  اجر وثواب  تبھی ہےجب  حج او رعمر ہ  سنت نبوی کے مطابق اوراخلاص نیت سے کیا جائے ۔اور منہیات سےپرہیز کیا جائے  ورنہ  حج وعمرہ کےاجروثواب سےمحروم رہے گا۔حج کے احکام  ومسائل کے بارے میں اردو و عربی زبان میں چھوٹی بڑی بیسیوں کتب بازار میں  دستیاب ہیں اور ہر ایک کا اپنا ہی رنگ ڈھنگ ہےزیرنظر کتاب  ’’حج وعمرہ کی آسانیاں‘‘ شہید ملت  علامہ احسان الٰہی ظہیر﷫ کے  برادرگرامی   محترم ڈاکٹر  فضل الٰہی ﷾(مصنف کتب کثیرہ) کی تصنیف ہے جس میں انہوں  نے  نہایت  عمدہ اسلوب کے ساتھ  حج وعمرہ کی آسانیوں کو بیان کرنے کی کوشش کی ہے ۔ اور کتاب کو تیرہ حصوں میں  تقسیم کر کے  ہر حصہ سے متعلقہ آسانیاں  کی بیان کردی ہیں  جن کی مجموعی تعداد ایک سو چار ہےان میں سے ہر ایک آسانی مستقل عنوان کےضمن میں پیش کی گئی ہے۔\u003c\/h5\u003e","brand":"Fadhl Elahi - فضل الهى","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":12732431433810,"sku":"16515","price":950.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/2010\/5687\/files\/FrontCover_e16f0486-fe3c-4612-82c1-6668f996c5e4.jpg?v=1783815543"},{"product_id":"quran-mein-khawateen-ke-waqiat","title":"قرآن میں خواتین کے واقعات","description":"\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003eقرآن حکیم  میں  بیان شدہ واقعات وقصص تین اقسام مشتمل ہیں۔ انبیاء ورسل کے  واقعات  کہ جو انہیں اہل ایمان کے ہمراہ کافروں کے ساتھ پیش  آئے تھے۔ اور دوسری قسم  ان واقعات کی  ہے   جو عام لوگوں یا جماعتوں ،قوموں سے متعلق ہیں ۔تیسری قسم  نبی کریم ﷺ کی حیات طیبہ  میں پیش آمدہ واقعات اور قوموں کاذکر ہے ۔قرآنی واقعات بالکل سچے اور حقیقی قصص ہوتے ہیں  یہ کوئی خیالی اور تمثیلی کہانیاں نہیں ہوتیں ۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003eاللہ تعالی نے قرآن مجید میں  انبیائے کرام کے واقعات بیان کرنے کا مقصد خودان  الفاظ  میں واضح اور نمایا ں فرمایا ’’اے  نبیﷺ جونبیوں کے واقعات ہم آپ  کے سامنے بیان کرتے ہیں ان سے ہمارا  مقصد آپ  کے  دل  کو ڈھارس دینا ہے اور آپ کے  پاس حق پہنچ چکا ہے اس میں مومنوں کے لیے  بھی نصیحت وعبرت ہے‘‘ ۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003eاور ان  واقعات  کا ایک بہت بڑا مقصد اہل ایمان کی ہمت کوبندھانا اور انہیں اللہ کی راہ میں جوغم ،دکھ اور مصیبتیں پہنچی ہیں ان کے بارے   میں تسلی دلانا ہوتا ہے ۔قرآن حکیم میں  مذکورہ واقعات وقصص میں  سے بعض وہ   ہیں جو ایک ہی بار ذکر ہوئے ہیں جیسے کہ سیدنا یوسف اورعزیز مصر کی بیوی  اور ابو الہب کی بیو ی کا واقعہ ہے ۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003eان میں سے بعض واقعات ایسے  بھی ہیں  جو باربار ذکر ہوئے  ہیں ۔جیسے کہ : سیدنا موسیٰ  کی والدہ ، ان کی بہن اور مریم بنت عمران کے واقعات ہیں۔ ایسا کسی مصلحت اور ضرورت کے مطابق ہوا ہے یہ تکرار کسی ایک سبب کی بنا پر نہیں ہوا ۔ اسی طرح ہر تکرار او رعدم تکرار کا کوئی نہ کوئی حکم حکمت ودانائی اور راز ضرور ہے۔ قرآن حکیم نے مردوں کے ساتھ  ساتھ خواتین کے بھی واقعات بیان کیے ہیں۔ تاکہ مسلمان عورتیں اپنی اصلاح کے لیے ان واقعات سے نصیحت حاصل کریں۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003eزیر تبصرہ کتاب ’’ قرآن میں خواتین کے واقعات ‘‘ مدینہ یونیورسٹی کے ایک فاضل استاد  ڈاکٹر محمد بن  ناصر الحمید کی عربی کتاب قصص النساء فی القرآن کا اردو ترجمہ ہے۔ مصنف موصوف نے اس کتاب میں اللہ تعالیٰ کی مومنہ وصالحہ بندیوں کے ساتھ ساتھ کچھ بد اخلاق وبدکردار اور بے وقوف کم عقل عورتوں کےواقعات بھی بیا ن کیے ہیں ۔ تاکہ مسلمان خواتین اپنے  نہایت اجلے اسلامی سیرت والے لباس کو اس طرح کے اوچھے پن ،بے وقوقی وبدکرداری اور بد اخلاقی والے بد نما دھبوں سے بچا سکیں۔ ٹیلی ویژن کےسامنے  بیٹھ کر یا جھوٹے قصے کہانیاں پڑھ کر اپنا وقت برباد کرنے والے مسلم خواتین اور مومن ومسلم طالبات کے لیے اس کتاب میں  دلچسپ واقعات بھی اور اردو ادب کےلیے بہترین عبارتیں اور اسباق ودروس  بھی۔ اس لیے کہ اردو ترجمہ میں ادبی چاشنی کا خوب لحاظ رکھا گیا ہے ۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003eاس اہم کتاب کا رواں اور سلیس ترجمہ کے فرائض محترم مولانا ابو یحییٰ محمد زکریا زاہد نے انجام دئیے ہیں ۔اللہ تمام اہل ایمان کو قرآن وسنت کی تعلیمات کے مطابق زندگی بسرکی  توفیق عطافرمائے اور اس کتاب  کو عوام الناس کے لیے نفع بخش بنائے\u003c\/p\u003e","brand":"Muhammad Ibn Nasir al-Humayyid - محمد بن ناصر الحمید","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":31232840106066,"sku":"16754","price":3550.0,"currency_code":"PKR","in_stock":false}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/2010\/5687\/products\/FrontCover_573679c1-c4d8-4c55-a00b-ffbc734aa60f.jpg?v=1783816090"},{"product_id":"sahabah-kee-azeem-maaey","title":"صحابہ کی عظیم مائیں","description":"\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003e\u003cspan\u003eنبیﷺ کے جانثار صحابہ کرامؓ جنہیں انبیائے کرام کے بعد دنیا کی مقدس ترین ہستیاں ہونے کا شرف حاصل ہے۔ جن کے بارے میں قرآن کریم کی ؓورضوا عنہ کی ضمانت موجود ہے اور جنہیں آقا دو جہاں ﷺ نے اصحابی کالنجوم فرما کر ستاروں کی مانند قرار دیا ہے‘ روئے زمین پر وہ مبارک ہستیاں تھی جن کی سانس قرآن وسنت کی معطر خوشبووں سے لبریز تھیں اور جن کا ہر ہر لمحہ قال اللہ وقال الرسول کی مکمل عکاسی کرتا تھا جن کا تعارف اور تذکرہ ہمارے ایمان کی زیادتی کا باعث ہوتا ہے۔زیرِ تبصرہ کتاب  میں  ان عظیم ہستیوں کا تذکرہ ہے اور تعارف دیا گیا ہے۔ ان کا تعارف‘ کارنامے اور نمایاں کردار کو تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔ اور سیرت کی مستند کتابوں سے ان کا تعارف دیا گیا ہے اور ساتھ ساتھ حوالہ جات کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ اس میں تقریباً پچاس  عظیم شخصیات کواوراق کی زینت بنایا گیا ہے\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e","brand":"Muhammad Azim Hasilpuri - محمد عظيم حاصلپورى","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":40017909022802,"sku":"11349","price":395.0,"currency_code":"PKR","in_stock":false}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/2010\/5687\/files\/Front_Cover_628356b6-7111-410c-b576-f4a773cc35f3.jpg?v=1783817456"},{"product_id":"aurtou-ke-liye-sirf","title":"عورتوں کے لیے صرف","description":"\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003e\u003cspan\u003eزیر تبصرہ کتاب ’’عورتوں کے لیے صرف‘‘ عربی زبان میں عورتوں کےاحکام ومسائل پر مشتمل کتاب ’’للنساء فقط‘‘ کا اردو ترجمہ ہے۔ اس کتاب میں قرآن وحدیث کی روشنی میں خواتین کےلیے روزہ مرہ کے احکام ومسائل یکجا کیے گئے ہیں جو تمام موضوعات کااحاطہ کیے ہوئے ہیں ۔ چونکہ خواتین کے مسائل دریافت کرنے میں عموماً شرم حیا مانع ہوتی ہے اس لیے یہ کتاب خواتین کےلیے نہایت مفید ہے کیونکہ اس میں طہارت، نما ز، زکاۃ، حج، جنائز، لباس وغیرہ کے متعلقہ خواتین کے مسائل کو نہایت شرح وبسط کےبیان کیاگیا ہے۔ علاوہ ازیں اس مجموعہ کی نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ اس میں عالم اسلام کے جید علماء کرام اور نامور مفتیان عظا کےفتاویٰ کو جمع کیا گیا ہے\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e","brand":"Hafiz Abdullah Salim - حافظ عبدالله سليم","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":40017917542482,"sku":"13323","price":900.0,"currency_code":"PKR","in_stock":false}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/2010\/5687\/files\/Front_Cover_3734945c-2057-46cd-9caa-4d01bf0cba44.jpg?v=1783817489"},{"product_id":"pardah-urdu-ibn-uthaymin","title":"پردہ","description":"\u003ch5 style=\"text-align: right;\"\u003eطاغوتی طاقتوں کو پکا یقین ہے کہ غلبہ اسلام کو مہلت ہتھیاروں کے وحشیانہ استعمال کے باوجود بھی نہیں روکا جا سکتا، اس لیے انھوں نے سازش کی راہ اختیار کی۔ اسلامی تہذیب و اقدار میں نقب لگانے کے لیے عورت کو وسیلہ بنا لیا۔ عورت کا تقدس پامال کیا۔ اسے خاتون خانہ کے مقدس مقام سے اُٹھایا اور شمع محفل بنا دیا۔ ملال یہ ہے کہ مغربی تہذیب کے دلدادہ بعض نام نہاد روشن خیال اور ترقی پسند مسلمانوں نے بھی عورت کی آزادی کا پرچار شروع کر دیا اس طرح حجاب اور نقاب کی بندشیں ٹوٹنے لگیں اور بے پردگی عام ہونے لگی۔ اس طرز عمل کے مہلت مضمرات کا ادراک کرتے ہوئے دارالسلام نے عورت کے اصل زیور `حیا` کے احیا و تحفط اور پردے کی اہمیت اُجاگر کرنے کے لیے فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین ؒ کی کتاب `پردہ` کی اشاعت کا اہتمام کیا ہے۔\u003c\/h5\u003e\n\u003ch5 style=\"text-align: right;\"\u003eاس کتاب کا ایک ایک حرف یہ حقیقت عیاں کرتا ہے کہ یہ صرف اسلام ہی ہے جو عورت کی عزت و حرمت کا سب سے بڑانگہبان ہے اور بے حجابی و بے حیائی کا قلع قمع کرتا ہے۔ یہ کتاب ہر مسلمان خاص طور پر ہماری محترم خواتین کو ضرور پڑھنی چاہیے۔ اس سے ان پر پردے کی ضرورت و اہمیت اور فضائل و برکات پوری طرح آشکار ہو جائیں گے\u003c\/h5\u003e","brand":"Muhammad Ibn Salih al-Uthaymin - محمد بن صالح العثيمين","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":46568993587533,"sku":"14514","price":150.0,"currency_code":"PKR","in_stock":false}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/2010\/5687\/products\/2023-04-1717_27_28-Settings.jpg?v=1783818443"},{"product_id":"naiki-hukm-burai-rukney-khawatin","title":"نيكى كا حكم دینے اور برائ سے روكنے ميں خواتين كى ذمہ دارى","description":"\u003ch5 style=\"text-align: right;\" class=\"listingImgCont\"\u003eالله تعالی  نے امت مسلمہ پر امر بالمعروف اورنہی عن المنکر کو فرض کیا ہے جن باتوں کے ساتھ امت کی دنیا وآخرت میں رفعت ومنزلت، شان وعظمت، سعادت اور خوش بختی کو وابسطہ کیا گیا ہے ان میں سے ایک اہم بات امت کے تمام افراد کا اس فریضے کو اپنی استعداد کے بقدر ادا کرنا ہے\u003c\/h5\u003e\n\u003ch5 style=\"text-align: right;\" class=\"listingImgCont\"\u003eلیکن یہ بات عام دیکھنے میں آتی ہے کہ دین سے تعلق رکھنے والے بہت سے لوگ جو کہ (امر بالمعروف ونہی عن المنکر) کی اہمیت اور ضرورت کو سمجھتے اور مانتے ہیں اس کو فکری اور عملی طور پر،یاکم ازکم عملی طور پر مردوں میں محدود کردیتے ہیں کہ یہ مردوں کے کرنے کے کام ہیں خواتین کی اس سلسلے میں کوئی ذمہ داری نہیں\u003c\/h5\u003e\n\u003ch5 style=\"text-align: right;\" class=\"listingImgCont\"\u003eاس بھیانک سوچ سے نمٹنے کے لیے (امر بالمعروف او رنہی عن المنکر) کے متعلق خواتین کی ذمہ داریوں سے آگاہ کرنے کے ارادے سے مولائے علیم وقدیرپر توکل اور بھروسہ کرتے ہوئے کتاب وسنت اور مسلمان عورتوں کی سیرت کی روشنی میں (نیکی کا حکم دینے او ربرائی سے روکنے میں خواتین کی ذمہ داری) کے عنوان سے اس کتاب کی تیاری کا عزم کیا گیا\u003c\/h5\u003e","brand":"Fadhl Elahi - فضل الهى","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":47054301856077,"sku":"14972","price":950.0,"currency_code":"PKR","in_stock":false}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/2010\/5687\/files\/FrontCover_83b2ad7e-ef11-427d-9826-274c0f038917.jpg?v=1783818972"}],"url":"https:\/\/tadabburbooks.com\/pt\/collections\/status-rights-women-urdu-collection\/tdb-vols-1.oembed","provider":"Tadabbur Books","version":"1.0","type":"link"}