اسلام کے پانچ بنیادی ارکان میں سے بیت اللہ کا حج ہے۔ بیت اللہ کی زیارت او رفریضۂ حج کی ادائیگی ہر صاحب ایمان کی تمنا اور آرزو ہے۔
شریعت اسلامیہ کی اہم خصوصیات میں سے عبادات اور دیگر دینی امور میں آسانیوں کا پایا جانا ہے۔ عبادات میں آسانیوں کے سب سے اعلی مظاہر میں سے حج وعمرہ کے اندرآسانیوں کا مظہر ہے۔
حج کےآغاز ہی میں آسانی ہے حتی کہ اس کی فرضیت صرف استطاعت رکھنے والے لوگوں پر ہے۔ اس کے اختتام میں بھی سہولت ہے۔ مخصوص ایام والی عورت کی روانگی کا وقت آجائے تو طواف کیے بغیر روانہ ہو جائے۔ ایسا کرنے سے نہ اس کے حج میں کچھ خلل ہوگا اور نہ ہی اس پر کوئی فدیہ لازم آئے گا۔
اللہ کریم نے اپنے دین کو سراپا آسانی بنانے اور رسول اللہ ﷺ کو سہولت کرنے والا بنا کر مبعوث کرنے پر ہی اکتفا نہیں ، بلکہ امتِ اسلامیہ کو بھی آسانی کرنے والی امت بنا کر بھیجا جیساکہ ارشاد نبوی ہے
یقیناً تم آسانی کرنے والے بنا کر بھیجے گئے ہو ، تنگی کرنے والے بنا کر نہیں بھیجے گئے
اس کتاب میں پروفیسر فضل الہی حفظہ اللہ نے حج وعمرہ کے تیرہ (13) پہلوؤں سے متعلق ایک سو چار (104) آسانیاں بیان کی ہیں، جن کا اجمالی بیان حسبِ ذیل ہے
فرضیت حج سے متعلق 5 آسانیاں حج میں رزق حلال طلب کرنے کی اجازت عمرہ سے متعلق 3 آسانیاں حج وعمرہ میں نیت سے متعلقہ آسانیاں احرام سے متعلقہ آسانیاں مکہ مکرمہ آنے سے متعلقہ آسانیاں طواف و سعی سے متعلقہ آسانیاں عرفات سے متعلقہ آسانیاں مزدلفہ سے متعلقہ آسانیاں منی سے متعلقہ آسانیاں حج کی قربانی سے متعلقہ آسانیاں طواف وداع سے متعلقہ آسانیاں حج و عمرہ میں خواتین کے لیے آسانیاں
Details
عنوان الكتاب : حج و عمرہ کی آسانیاں مؤلف : ڈاکٹر فضل الہی ناشر : دار النور - اسلام آباد صفحات : 394 جلدوں کی تعداد : 1 جلدبندی: مجلّد ایڈیشن : 2 سنہ اشاعت : 2017 وزن: 0.58 کلو
Title: Hajj-o-'Umrah Kee Aasaaniyah / حج و عمرہ کی آسانیاں Author: Dr. Fadhl Elahi Publisher: Dar Al-Noor - Islamabad Language: Urdu Pages: 394 Volumes: 1 Binding: Hardback Edition: 1st Year Of Publication: 2017 Weight: 0.58 kg