معالم العرفان فى دروس القرآن
Sold Outدور حاضر کی مایہ ناز تفسیر ’’معالم العرفان فی دروس القرآن‘‘دراصل حضرت والد محترم مفسر قرآن حضرت مولانا صوفی عبد الحمید خان سواتی رحمہ الله کے اُن دروس کا مجموعہ ہے جو آپ نے چالیس سال سے زائد عرصہ جامع مسجد نور ومدرسہ نصرت العلوم گوجرانوالہ میں بیان فرمائے، ابتداء ہی سے ان دروس کی افادیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ریکارڈ کرلیا گیا تھا، اس طرح قرآن پاک کی یہ مکمل تفسیر چارسو پچھتر کیسٹوں میں پوری ہوئی، پھر اس کی طباعت کا سلسلہ رمضان المبارک ۱۴۰۰ھ بمطابق اگست ۱۹۸۱ء میں شروع کیا گیا جو کہ رمضان المبارک ۱۴۱۶ھ بمطابق ۱۹۹۶ء میں تیرہ ہزار صفحات کے ساتھ بیس جلدوں میں پایہ تکمیل کو پہنچا
حضرت والد محترم رحمہ الله کا وژن یہ تھا ایک عام پڑھا لکھا، اردو جاننے والا بھی قرآن کریم کو سمجھ سکے، چنانچہ اس تفسیر کی تشریح نہایت آسان، عام فہم اور سادہ انداز میں کی گئی جوکہ نہ صرف عوام الناس بلکہ علمی حلقوں میں بھی بے حد مفید اور مقبول عام ہوئی