حصن المسلم - مسنون اذكار اور محقق دعایں
Sold Out
اسلام ايك مكمل ضابطہ حیات ہے جو زندگی کے ہر شعبے میں اپنے ماننے والوں کی مکمل راہنمائی کرتا ہے- حضور نبی کریم ﷺ نے ہر عمل کی الگ الگ دعا سکھلائی ہے تاکہ بندہ ہر وقت اللہ کی یاد کو اپنے دل میں موجزن رکھے
اس کتاب کو مقبول عام حاصل ہونے کی سب سے بڑی وجہ اس کی حسن ترتیب, جامعیت اور صحت حدیث کی بناء ہے اس میں مؤلف نے پوری نماز, ضروری اذکار, اور دعائیں جمع کی ہیں جن کا تعلق قرآن و حدیث سے ہے اور باحوالہ ذکر کی ہیں بخاری و مسلم, صحیح ابو داود, جامع ترمذی, سنن نسائی, سنن ابن ماجہ جیسی کتابوں سے حدیث کو نقل کیا گیا ہے جس میں روزمرہ کی بے شمار دعائیں ہیں مثلاً ذکر کی فضیلت و اہمیت, سونےاور جاگنے کے اذکار, کپڑے پہنے اور اتارنے, قضائے حاجت کے لیے داخل ہونا اور نکلنا, وضوء سے پہلے اور بعد, گھر میں داخل ہونے اور نکلنے, مسجد میں آنے جانے, غم و فکر, بے قراری, دشمن پر بدعا, ادائیگی قرض کی دعا, گناہ کرے تو کیا کرے, شیطان کے وسوسوں سے بچنے, بچہ پیدا ہونے پر مبارک باد کی دعا, اور اس کا جواب, بیمار پرسی کی فضیلت و اہمیت اور اسی طرح ہوا کے چلنے, بادل کے گرجنے اور بارش کے آنے پر تمام قسم کی دعاوں کا ذکر کیا گیا ہے