ہر مسلمان کے لئے انتہائی ضروری ہے کہ وہ قرآن کو اسی طرح پڑھے جیسے یہ نازل ہوا تھا یعنی صحیح مخارج اور اب کی تمام تر صفات کے ساتھ جسے اصطلاح میں تجوید کہا جاتا ہے - ہر مسلمان کو چاہیے کہ وہ تجوید کا علم حاصل کرنے کی پوری کوشش کرے تاکہ وہ اللہ کے اس بابرکت کلام کو صحیح طریقہ سے پرھ سکے اور تمام حروف کا حق اداکر سکے
الحمداللہ غیر عرب مسلمانوں میں اب یہ شعور بیدار ہو رہا ہے اور وہ اس بات کے لئے کوشاں ہیں کہ قرآن کو درست طریقہ سے پرھنا سیکھیں - ایسے میں ضروری ہے کہ انہیں ان کی اپنی زبان میں تجوید سے متعلق کتب فراہم کی جائیں تاکہ وہ ان سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے اپنی غلطیوں کی اصلاح کر سکیں
احکام تجوید القرآن دور حاضر کی ایک مستند اور تحقیق شدہ کتاب ہے اس میں تجوید کے بنیادی اصول انتہائی تفصیل اور مشالوں کے ساتھ بیان کیے گئے ہیں ہمیں امید ہے کہ ان شاء اللہ تجوید سیکھنے والے اسے اپنے لئے آسان اور مفید پائیں گے اللہ تعالی اسے اردو پرھنے والوں کے لئے نفع بخش بنائے آمین