بچے ہماری زندگی کے شگفتہ پھول ہے۔ ہمارے مستقبل کی روشن ٱميد اور ہماری آنکھوں کی ٹھنڈک ہيں۔ بچوں کےاندر ذوق تجسس اور کسی بھی چيز کو جاننے اور پرکھنے کا مادہ دوسرے کے مقابلے ميں غير معمولی حد تک زيادہٰ ہوتا ہے۔ بچے اپنے ارد گرد پھيلی ہوی اچھی يا بری چيزوں کو اپنے ذہن ميں محفوظ کر ليتے ہيں۔
اسی احساس کے پيشں نظر دار السلام نے بچوں کو دينی تعليمات واصطلاحات سے روشناس کرانے کے ليے يہ انسائیکلوپیڈیا تيار کيا ہے۔ ”بچوں کا اسلامی انسائیکلوپیڈیا ميں آدم عيلہ اسلام آغاز کيا گيا ہے۔ اس کے بعد ایمان کیا ہے؟ احسان کیا ہے؟ وضو، اذان و اقامت، نماز، روزہ، حج، زکاۃ جیسے اہم اور ناگزیر مضامین پر روشنی ڈالنے کے ساتھ ساتھ دیگر بہت سے عنوانات کو بھی شا مل کیا گیا ہے۔ `بچوں کا اسلامی انسائیکلوپیڈیا` نہ صرف بچوں کی دینی معلومات میں اضافے کا ذریعہ بنے گا بلکہ ان کے اخلاق و کردار کو سنوارنے اور انھیں باعمل مسلمان بننے میں خوب مدد دے گا