امام شوکانی 1350 صدی کے مجدد اور مصلح دین تھے۔ امام شوکانی کا شمار یمن کے مشاہیر اور کبارعلماء میں ہوتا ہے۔ آپ کا خاندان ایک علمی خاندان تھا اور آپ کے والد گرامی اپنے وقت کے ایک معروف عالم دین تھے۔ آپ نے متعدد اساتذہ کرام سے فیض حاصل کیا اور اپنے معاصرین پر فوقیت حاصل کر لی حتی کہ کبار شیوخ بھی آپ کے علمی مقام ومرتبے کے معترف ہو گئے۔ آپ کی اصلاحی کوششیں کسی خاص علاقے تک محدود نہ رہیں بلکہ پورے عالم اسلام میں متعارف ہوئیں۔آپ نے کتاب وسنت اور عقیدہ توحید کو عوام تک پہنچانے کے لئے آخری دم تک اپنی کوششیں جاری رکھیں۔ آپ بے شمار کتب کے مصنف ومؤلف ہیں تفسیر فتح القدیر آپ کی معروف تصنیف ہے
یہ ایک عمدہ تفسیر ہے اس تفسیر کے بعض پارے وفاق المدارس سلفیہ کے نصاب میں بھی شامل ہیں ۔ زیر نظر کتاب ’’تفسیر فتح القدیر پارہ 29 اردو‘‘ تفسیر القدیر از امام شوکانی کے پارہ 29 کاترجمہ ہے