{"title":"Seerah (Life Journey) Of Prophet (Sallalahu Alayhe Wassalam) - سيرت النبى - Urdu Collection","description":"","products":[{"product_id":"product-30","title":"قرآن میں خواتین کے واقعات","description":"\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003eقرآن حکیم  میں  بیان شدہ واقعات وقصص تین اقسام مشتمل ہیں۔ انبیاء ورسل کے  واقعات  کہ جو انہیں اہل ایمان کے ہمراہ کافروں کے ساتھ پیش  آئے تھے۔ اور دوسری قسم  ان واقعات کی  ہے   جو عام لوگوں یا جماعتوں ،قوموں سے متعلق ہیں ۔تیسری قسم  نبی کریم ﷺ کی حیات طیبہ  میں پیش آمدہ واقعات اور قوموں کاذکر ہے ۔قرآنی واقعات بالکل سچے اور حقیقی قصص ہوتے ہیں  یہ کوئی خیالی اور تمثیلی کہانیاں نہیں ہوتیں ۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003eاللہ تعالی نے قرآن مجید میں  انبیائے کرام کے واقعات بیان کرنے کا مقصد خودان  الفاظ  میں واضح اور نمایا ں فرمایا ’’اے  نبیﷺ جونبیوں کے واقعات ہم آپ  کے سامنے بیان کرتے ہیں ان سے ہمارا  مقصد آپ  کے  دل  کو ڈھارس دینا ہے اور آپ کے  پاس حق پہنچ چکا ہے اس میں مومنوں کے لیے  بھی نصیحت وعبرت ہے‘‘ ۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003eاور ان  واقعات  کا ایک بہت بڑا مقصد اہل ایمان کی ہمت کوبندھانا اور انہیں اللہ کی راہ میں جوغم ،دکھ اور مصیبتیں پہنچی ہیں ان کے بارے   میں تسلی دلانا ہوتا ہے ۔قرآن حکیم میں  مذکورہ واقعات وقصص میں  سے بعض وہ   ہیں جو ایک ہی بار ذکر ہوئے ہیں جیسے کہ سیدنا یوسف اورعزیز مصر کی بیوی  اور ابو الہب کی بیو ی کا واقعہ ہے ۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003eان میں سے بعض واقعات ایسے  بھی ہیں  جو باربار ذکر ہوئے  ہیں ۔جیسے کہ : سیدنا موسیٰ  کی والدہ ، ان کی بہن اور مریم بنت عمران کے واقعات ہیں۔ ایسا کسی مصلحت اور ضرورت کے مطابق ہوا ہے یہ تکرار کسی ایک سبب کی بنا پر نہیں ہوا ۔ اسی طرح ہر تکرار او رعدم تکرار کا کوئی نہ کوئی حکم حکمت ودانائی اور راز ضرور ہے۔ قرآن حکیم نے مردوں کے ساتھ  ساتھ خواتین کے بھی واقعات بیان کیے ہیں۔ تاکہ مسلمان عورتیں اپنی اصلاح کے لیے ان واقعات سے نصیحت حاصل کریں۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003eزیر تبصرہ کتاب ’’ قرآن میں خواتین کے واقعات ‘‘ مدینہ یونیورسٹی کے ایک فاضل استاد  ڈاکٹر محمد بن  ناصر الحمید کی عربی کتاب قصص النساء فی القرآن کا اردو ترجمہ ہے۔ مصنف موصوف نے اس کتاب میں اللہ تعالیٰ کی مومنہ وصالحہ بندیوں کے ساتھ ساتھ کچھ بد اخلاق وبدکردار اور بے وقوف کم عقل عورتوں کےواقعات بھی بیا ن کیے ہیں ۔ تاکہ مسلمان خواتین اپنے  نہایت اجلے اسلامی سیرت والے لباس کو اس طرح کے اوچھے پن ،بے وقوقی وبدکرداری اور بد اخلاقی والے بد نما دھبوں سے بچا سکیں۔ ٹیلی ویژن کےسامنے  بیٹھ کر یا جھوٹے قصے کہانیاں پڑھ کر اپنا وقت برباد کرنے والے مسلم خواتین اور مومن ومسلم طالبات کے لیے اس کتاب میں  دلچسپ واقعات بھی اور اردو ادب کےلیے بہترین عبارتیں اور اسباق ودروس  بھی۔ اس لیے کہ اردو ترجمہ میں ادبی چاشنی کا خوب لحاظ رکھا گیا ہے ۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003eاس اہم کتاب کا رواں اور سلیس ترجمہ کے فرائض محترم مولانا ابو یحییٰ محمد زکریا زاہد نے انجام دئیے ہیں ۔اللہ تمام اہل ایمان کو قرآن وسنت کی تعلیمات کے مطابق زندگی بسرکی  توفیق عطافرمائے اور اس کتاب  کو عوام الناس کے لیے نفع بخش بنائے\u003c\/p\u003e","brand":"Muhammad Ibn Nasir al-Humayyid - محمد بن ناصر الحمید","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":31232840106066,"sku":"16754","price":3550.0,"currency_code":"PKR","in_stock":false}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/2010\/5687\/products\/FrontCover_573679c1-c4d8-4c55-a00b-ffbc734aa60f.jpg?v=1783816090"},{"product_id":"qisasulanbiyaurdu","title":"قصص الانبياء - اردو","description":"\u003ch5 style=\"text-align: right;\"\u003eالله تعالی  نے قران پاک میں مختلف انبیاء کرام کا ذکر کیا ہے تا کہ مسلمان اُنکی زندگیوں سے ہدایات حاصل کر سکیں\u003c\/h5\u003e\n\u003ch5 style=\"text-align: right;\"\u003eالله تعالیٰ کی بیان کردہ ان واقعات کو امام ابن کثیر  نے نہایت خوبصورتی سے ایک جگہ پر یکجا کردیا ہے تا کہ مسلمان تمام انبیاء کی زندگیوں اور واقعات کا علم حاصل کر کے اپنے عقیدہ و عمل کو درست کر سکی\u003c\/h5\u003e","brand":"Imam Ibn Kathir - الامام ابن كثير","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":39357801660498,"sku":"11453","price":2250.0,"currency_code":"PKR","in_stock":false}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/2010\/5687\/products\/DarussalamEd-FrontCover_3423cf80-dc18-4430-9bcf-68bc8ce1df5d.jpg?v=1783816890"},{"product_id":"atlas-hajj-umrah-ur","title":"اٹلس حج و عمرہ","description":"\u003cspan data-mce-fragment=\"1\"\u003eBeautiful large size, full color, illustrated Atlas of Hajj and Umrah - History and Fiqh. It covers the history of Makkah Al-Mukarramah and all the holy places of Islam related to Hajj and Umrah. This authentic, detailed book contains maps, drawings, diagrams and beautiful pictures to clearly explain the subject matter.\u003c\/span\u003e","brand":"Sami Ibn Abdullah Ibn Ahmad al-Maghlouth - سامي بن عبد الله بن احمد الملغوث","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":39438286946386,"sku":"11736","price":6495.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/2010\/5687\/files\/conv_54879445975373.jpg?v=1783825639"},{"product_id":"seeratummahatulmomineenurdu","title":"سيرت امہات المومنين","description":"\u003ch5 style=\"text-align: right;\"\u003eحضرت محمد ﷺ کی عظت مآب بیویاں ہماری انتہائی واجب الاحترام مائیں ہیں۔ ان جلیل القدر ماؤں نے خواتین کو براہ راست دین حنیف سکھلایا اور قرآن و سنت کی برکتوں اور عظمتوں سے روشناس کرایا۔ اکثر خواتین رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوتی تھیں اور درپیش مسائل کا حل پوچھتی تھیں۔ عادت مبارک یہ تھی کہ آپ ﷺ ان خواتین کو اپنی ازواج گرامی کے پاس بھیج دیتے تھے کہ ان سے اپنے مسائل و معاملات کا حل پوچھ لو۔ اس طرح امہات المؤمنین خواتین میں دین حنیف کے تعلیمات کو فروغ دینے کا سر چشمہ بن گئیں۔ یوں ان کی عظمت کا آفتاب نصف النھار تک جا پہنچا۔ یہ کتاب ہماری انھی عظیم ماؤں کے لیل و نہار کی مفصل اور مستند سرگزشت ہے\u003c\/h5\u003e\n\u003cdiv id=\"gtx-trans\" style=\"position: absolute; left: 226px; top: 107.922px;\"\u003e\n\u003cdiv class=\"gtx-trans-icon\"\u003e\u003c\/div\u003e\n\u003c\/div\u003e","brand":"Abdur Rasheed Dhiya - عبد الرشید ضیا","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":39438294122578,"sku":"11738","price":3250.0,"currency_code":"PKR","in_stock":false}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/2010\/5687\/products\/20210603_180033.jpg?v=1783816947"},{"product_id":"historicalatlasoftheprophetsandmessengersurdu","title":"اٹلس - تاريخ انبيا و رسل","description":"\u003ch5 style=\"text-align: right;\"\u003eزیر نظر اٹلس 'اطلس تاريخ الإنبياء والرسل' انبیائے کرام کے عظیم دعوتی سفر کی روداد بیان کرتی ہے جس میں عبارت آرائی کے ساتہ ساتہ نقوش او تصویریں سے بہی مدد لی گئی ہے- یوں انبیاء ورسل نے انسانوں کی ہدایت کے سلسلے میں جو لازوال اور رہنما کردار ادا کیا تہا، اس پر مناسب روشنی ڈالی گئی ہے \u003c\/h5\u003e","brand":"Sami Ibn Abdullah Ibn Ahmad al-Maghlouth - سامي بن عبد الله بن احمد الملغوث","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":39438595653714,"sku":"11742","price":7495.0,"currency_code":"PKR","in_stock":false}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/2010\/5687\/products\/5675d5e49d98343d945b45b332473317fac15954.jpg?v=1783816948"},{"product_id":"rijaal-quran","title":"رجال قرآن","description":"\u003ch5 style=\"text-align: right;\"\u003eآج کے اس پُر فتن دور میں جبکہ نوجوان نسل بتدریج اسلام سے دور ہو رہی ہے، اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ ہم اپنے نوجوانوں کو اپنے اسلاف کی سیرت پڑھائیں، نوجوان نسل کو بتائیں کہ ان کے اخلاق و کردار کیسے تھے اور انھوں نے اسلام کے لیے کتنی قربانیاں پیش کیں۔ `رجالِ قران` کے فاضل مؤلف ڈاکٹر عبدالرحمٰن عمیرہ کا اسلوب بیان بڑا عمدہ ہے۔ انھوں  نے بلکل کہانی کے انداز مین ان صحابہ کرام کی سیرت اس کتاب میں بیان کی ہے جن کے بارے میں قران کریم میں آیات نازل ہوئی ہیں۔ انھوں  نے اس کتاب میں صحابہ کرام ہی نہیں بلکہ ان کفار اور منافقین کے بارے میں بھی پوری تفصیل کے ساتھ لکھا ہے جن کے بارے میں قران نازل ہوا- کتاب میں موجود واقعات تاریخ کی مستند کتابوں سے نقل کیے گئے ہیں۔ ان واقعات اور صحابہ کرام کی مبارک زندگیوں میں ہمارے لیے دروس موجود ہیں\u003c\/h5\u003e\n\u003cdiv id=\"gtx-trans\" style=\"position: absolute; left: 378px; top: 106.328px;\"\u003e\n\u003cdiv class=\"gtx-trans-icon\"\u003e\u003c\/div\u003e\n\u003c\/div\u003e","brand":"Abdur Rahman Umayrah - عبد الرحمن عمیره","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":39485921656914,"sku":"12771","price":9995.0,"currency_code":"PKR","in_stock":false}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/2010\/5687\/products\/2f7aa8ce8a41b4947286caac8e04009cd6e82056.jpg?v=1783816994"},{"product_id":"maqaam-e-sahaabah","title":"مقام صحابہ","description":"\u003ch5 style=\"text-align: right;\"\u003eصحابہ کرام ؓ وہ نفوس قدسیہ ہیں ،جنہیں جناب رسالتمآب ﷺ کی حالت ایمان میں زیارت نصیب ہوئی اور انہوں نے آپ ﷺ  کے ساتھ مل کر دعوت وجہاد کے میدانوں میں کارہائے نمایاں سر انجام دیتے امت تک قرآن وحدیث کی تعلیمات کو روایت وعمل کے ذریعہ بھی انہی نے پہنچایا۔اس اعتبار سے ان کا مقام ومرتبہ انتہائی بلند وبرتر ہے ۔اہل سنت والجماعت کا عقیدہ ہے کہ انبیائے کرام ؑ کے بعد سب سے افضل واعلیٰ مقام صحابہ کرام کا ہے ۔زیر نظر کتاب معروف عالم دین اور محدث زماں مولانا ارشادالحق اثری حفظہ اللہ کی تصنیف ہے ،جس میں بہت ہی علمی انداز سے صحابہ کرام کے مقام ومرتبہ کو اجاگر کیا گیا ہے ۔قر آن وحدیث سے مناقب صحابہ رضی اللہ  عنہم کے بیان کے علاوہ بعض اصولی نکات کی بھی علمی توضیح کی ہے ۔جس میں عدالت صحابہ ؓ کا مسئلہ بھی شامل ہے ۔بعض صحابہ کرام رضی  اللہ عنہم پر حرف گیری  کی حقیقت بھی واضح کی ہے اور اس سلسلہ میں پائی جانے والی غلط فہمیوں کا مکمل ازالہ کیا ہے ۔اس اعتبار سے اس کتاب کا مطالعہ انتہائی مفید ثابت ہو گا جس  سے دشمنان صحابہ کےمکروہ پراپیگنڈے کا موثر توڑ ہو گا او رصحابہ کرام ؓ کی عظمت ورفعت نکھر کر سامنے آجائے گی۔\u003c\/h5\u003e","brand":"Irshad Ul Haq al-Athari - ارشاد الحق الاثرى","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":39536187277394,"sku":"12963","price":600.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/2010\/5687\/files\/FrontCover_5dc8626e-7102-4665-a646-324918015304.jpg?v=1783817025"},{"product_id":"fazail-e-sahaabah-o-ahl-e-bayt-aur-masail-muharram-al-haraam","title":"فضائل صحابہ و اہل بیت اور مسائل محرم الحرام","description":"","brand":"Hafiz Salahudin Yusuf - حافظ صلاح الدين يوسف","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":39536194912338,"sku":"12964","price":700.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/2010\/5687\/products\/1bc6b2277563b456d217331f66ea4a6216bdeff8.jpg?v=1783817025"},{"product_id":"difah-sahabah-o-ahl-bayt","title":"دفاع صحابہ و اہل بیت","description":"\u003cp style=\"text-align: right;\" data-mce-fragment=\"1\" class=\"listCont\"\u003eصحابہ کرام رضی اللہ عنہم ناقلین شریعت ہیں اللہ تعالیٰ  نے  انہیں اپنے نبی  اکرم محمد ﷺ کی صحبت ورفاقت کے لیے منتخب فرمایا ۔ انبیاء کرام  کے بعد صحابہ کرام کی مقدس جماعت تمام مخلوق سے  افضل اور اعلیٰ ہے یہ عظمت اور فضیلت صرف صحابہ کرام کو ہی حاصل  ہے کہ اللہ  نے انہیں دنیا میں ہی مغفرت، جنت اور اپنی رضا کی ضمانت دی ہے بہت سی قرآنی آیات اور احادیث اس پر شاہد ہیں۔ اللہ اور رسول ﷺ کی شہادت اور تعدیل کے بعد کسی اور شہادت کی قطعاً کوئی ضرورت نہیں ۔ اور نہ ہی کسی بدبخت منکوس القلب کی ہرزہ سرائی ان کی شان کو کم کرسکتی ہے۔صحابہ کرام  سے محبت اور نبی کریم  ﷺ نے احادیث مبارکہ میں جوان کی افضلیت بیان کی ہے ان کو تسلیم کرنا ایمان کا حصہ ہے ۔ بصورت دیگر ایمان ناقص ہے۔ زیر نظر کتاب’’دفاع صحابہ واہل بیت رضی اللہ عنہم‘‘ قسم الدراسات والبحوث جمعیۃ آل واصحاب کی مرتب شدہ  عربی کتاب کا  اردو وترجمہ  ہے۔ اس کتاب میں بڑے حکیمانہ انداز اور ناصحانہ اسلوب کے ساتھ باطل پرستوں کے شبہات اور شکوک کا ازالہ کیا گیا ہے۔ یہ کتاب مجموعی اعتبار سے بڑی مفید اور اپنے مقصد کو جامع ہے\u003c\/p\u003e\n\u003cp data-mce-fragment=\"1\" class=\"listMeta\"\u003e\u003cbr\u003e\u003c\/p\u003e","brand":"Qisam ad-Dirasat wal-Buhooth Jameeah Aal wa-Ashab - قسم الدراسات والبحوث جمعیة آل واصحاب","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":39544863490130,"sku":"12987","price":1250.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/2010\/5687\/files\/FrontCover_d829cec2-73f5-46ce-bb99-7d53501e9181.jpg?v=1783817039"},{"product_id":"khutbah-gahdeer-khum-aur-ahl-bayt-key-huqooq","title":"خطبہ غدیر خم اور اہل بیت کے حقوق","description":"\u003ch5 style=\"text-align: right;\"\u003eاہل سنت اور اصحاب الحدیث کو اللہ تعالی نے عقیدہ ومنہج میں حسن اعتدال اور وسطیت سے نوازا ہے جس کا ثبوت ان  کے تمام عقائد ونظریات اور اقوال واعمال میں دیکہنےکو ملتا ہے . دیگر عقائد کی طرح صحابہ کرام کی بابت بہی ان کے یہاں افراط وتفریط سے ہٹ کر سلامتی فکر اور بلا استثناء سب کے ساتھ  عقیدت ومحبت کا رشتہ موجود ہے\u003c\/h5\u003e\n\u003ch5 style=\"text-align: right;\"\u003eاہل سنت اور روافض کے مابین ایک مختلف فیہ مسئلہ نبی کرم ﷺ کی جانشینی اور خلافت کا ہے جسے شیعہ سنی نزاع کی بنیاد بہی کہا جاسکتا ہے. اہل السنتہ والحجماعتہ سیدنا ابو بکر صدیقؓ کو ارشادات نبویہ اور اجماع صحابہ (بشمول اہل بیت) کی بنا پر خلیفہ بلا فضل تسلم کرتے ہیں، جبکہ اہل رفض بزعم خویش سیدنا علیؓ   کو منصوص خلیفہ اول مانتے ہیں. اس سلسلے میں رافضہ کے بنیادی دلائل  میں ایک \"حدیث غدیر خم\" بہی ہے جس میں ان کے مطابق ، نبی مکرم ﷺ نے سیدنا علی کو اپنا جانشین (وصی) نامز دکیا تہا اور صحابہ کرام کو انہیں خلافت سو نپ دنیے کی تلقین کی تھی . زیر نظر کتاب میں روافض کی اسی مزعومہ دلیل کا علمی جائزہ لیا گیا ہے اور ان کے مو ہوم استد لال کی حقیقت طشت ازبام کی گئی ہے\u003c\/h5\u003e\n\u003ch5 style=\"text-align: right;\"\u003eحدیث غریرخم میں چونکہ نبی مکرم ﷺ نے سیدنا علیؓ سے رشتہ مودت استوار رکھنے کے علاوہ اہل بیت کے حقوق کی پاسداری کرنے کی بھی تلقین کی تھی ، اس لیے مولانا اثری نے زیر نظم رسالے میں اس پہلو پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی ہے جس میں پہلے تو اہل بیت کا مصداق ذکر کیا اور بتایا کہ اہل بیت میں کون  کون سے افراد شامل ہیں، ساتھ ہی اس کے متعلق پیدا کر دہ اشکالات کا تنقیدی جائزہ لیا ،پھر بیان کیا ہے کہ امت مسلمہ پراہل بیت کے کیا کیا حقوق عائد ہوتے ہیں جن کو ادا کرنا ضروری ہے\u003c\/h5\u003e\n\u003ch5 style=\"text-align: right;\"\u003eکتاب کے مندرجات کی وثاقت اور استنادی حیثیت کے لیے حضرة العلام مولانا ارشادالحق اثری کانام ہی ایک معبتر حوالہ اور تحقیق کا آئینہ دارہے. بلا شبہ انھوں نے نہایت تحقیق اور اہل السنہ کے علاوہ شیعہ کے معبتر مصادر سے اس اختلافی مجث کو مدلل صورت میں قارئین کے سامنے نکھار کر پیش کیا ہے \u003cbr\u003eشکراللہ سعیہ و جعلہ فی میزان حسناتہ\u003c\/h5\u003e\n\u003ch5 style=\"text-align: right;\"\u003eاللہ سبحانہ وتعالی اس کتاب کی طباعت واشاعت کا اہتمام کرنے والے لجنتہ القارہ  الہند یہ کویت کے رئس شیخ فلاح خالد المطیری اور مرکز دعوتہ الجالیات کویت کے سرپرست مولانا عارف جاوید محمدی کو بھی اجر جزیل عطا کرے جن کی وساطت سے یہ کتاب شائع ہورہی ہے. جزاھم اللہ خیرا وبارک فیھم.\u003c\/h5\u003e","brand":"Irshad Ul Haq al-Athari - ارشاد الحق الاثرى","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":39634700370002,"sku":"13059","price":300.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/2010\/5687\/products\/Front-Cover_1704fc8d-7458-4692-96e6-902aebafeee2.jpg?v=1783817095"},{"product_id":"khadija-zindagi-sunehray-waqiyat","title":"سیدہ خدیجہ کی زندگی کے سنہرے واقعات","description":"\u003ch5 style=\"text-align: right;\"\u003eزیر نظر کتاب میں مسلمانوں کی عظیم ماں سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کی زندگی کے ان تمام پہلوؤں کو اجاگر کیا گیا ہے جو مسلم بچیوں اور خواتین کے لیے ہی نہیں بلکہ مردوں کے لیے بھی مشعل راہ ہیں۔ یہ ہماری وہ عظیم ماں ہیں جو دور جاہلیت میں بھی طاہرہ کے لقب سے مشہور تھیں۔ کتاب میں سیدہ کی عقل و فہم، دینداری، ایمانداری، اخلاص، ثابت قدمی، وفا شعاری، اور مجاہدانہ کردار کو ایسے انداز میں پیش کیا گیا ہے گویا قاری اسی دور میں موجود ہے اور ام المؤمنین کی زندگی کا بچشم خود مشاہدہ کر رہا ہے۔ کتاب میں سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کی زندگی کے اہم ترین واقعات کے ساتھ ساتھ ان کی اولاد اور اہل بیت کی زندگی پر بھی ایک طائرانہ نظر ڈالی گئی ہے۔ اس سارے عمل میں تحقیق کے اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ضعیف و بے اصل واقعات سے اجتناب کیا گیا ہے۔ امید ہے کہ یہ کتاب امت مسلمہ کی خواتین کے لیے مشعل راہ ثابت ہوگی\u003c\/h5\u003e\n\u003cdiv id=\"gtx-trans\" style=\"position: absolute; left: 364px; top: 260.219px;\"\u003e\n\u003cdiv class=\"gtx-trans-icon\"\u003e\u003c\/div\u003e\n\u003c\/div\u003e","brand":"Abdul Malik Mujahid - عبد المالك مجاهد","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":39654199361618,"sku":"13186","price":2195.0,"currency_code":"PKR","in_stock":false}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/2010\/5687\/products\/Front-Cover_3c757a11-cad6-407e-8a67-5205f0e151a5.jpg?v=1783817112"},{"product_id":"khilafat-o-mulookiyyat","title":"خلافت و ملوكيت كى تاريخى و شرعى حيثيت","description":"\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003eملوکیت یعنی بادشاہت کے معائب و نقائص اور اس کی ہلاکت خیزیوں کو ابھار کر، جمہوریت کا \"الحمرا\" تعمیر کرنےوالوں میں ایک نام مودودی صاحب کا بھی ہے۔ جسے انہوں نے \"خلافت و ملوکیت\" نامی کتاب لکھ کر خوب واضح کیا ہے۔ جس میں مودودی صاحب نے پہلے تو تاریخی روایات کے متفرق جزئی واقعات کو چن چن کر جمع کیا ، پھر انہیں مربوط فلسفہ بنا کر پیش کیا، جزئیات سے کلیات کو اخذ کر لیا اور پھر ان پر ایسے جلی اور چبھتے ہوئے عنوانات صحابہ کرام کی طرف منسوب کر کے جما دئے کہ جنہیں آج کی صدی کا فاسق ترین شخص بھی اپنی طرف منسوب کرنا پسند نہ کرے۔ یہ نہ تو دین و ملت کی کوئی خدمت ہے، نہ اسے اسلامی تاریخ کا صحیح مطالعہ کہا جا سکتا ہے۔ البتہ اسے تاریخ سازی کہنا بجا ہوگا۔ یہ بات طے ہے کہ جو حضرات اپنے خیال میں بڑی نیک نیتی، اخلاص اور بقول ان کے وقت کے اہم ترین تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے قبائح صحابہ کو ایک مرتب فلسفہ کی شکل میں پیش کرتے ہیں اور اسے \"تحقیق\" کا نام دیتے ہیں، انہیں اس کا احساس ہو یا نہ ہو لیکن واقعہ یہ ہے کہ اس تسویدِ اوراق کا انجام اس کے سوا کچھ نہیں کہ جدید نسل کو دین کے نام پر دین سے بیزار کر دیا جائے۔ اور ہر ایرے غیرے کو صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین پر تنقید کی کھلی چھٹی دے دی جائے۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003eمودودی صاحب کی اس کتاب نے صحابیت کے قصر رفیع میں جو نقب زنی کی ہے خصوصاً حضرت عثمان و معاویہ ؓ کا جو کردار اس کتاب میں پیش کیا گیا ہے، وہ لائق مذمت ہے۔ ان کی اس کتاب کی تردید میں اگرچہ  متعدد کتابیں اور مضامین شائع ہو چکے ہیں لیکن حافظ صلاح الدین یوسف صاحب کی زیر تبصرہ کاوش بعض حیثیتوں سے انفرادیت کی حامل ہے۔ ایک تو اس کتاب میں مودودی صاحب کے اس مؤقف کا نہایت تفصیلی رد ہے۔ حتی کہ کتاب کے آخر میں موجود ضمیمہ کا بھی جواب فاضل مصنف نے دیا ہے۔ دوسرے اکثر مقامات پر مودودی صاحب کا موقف ان کے اپنے الفاظ میں بیان کر کے اس کا ضعف واضح کیا گیا ہے۔ جس سے طرفین کے دلائل قاری کے سامنے خوب نکھر کر آ جاتے ہیں اور اسے حق بات پہچاننے میں دشواری نہیں ہوتی۔ مودودی صاحب کی کتاب سے جو جو غلط فہمیاں عوام الناس میں پھیل سکتی تھیں، اس کتاب میں ان سب کا باحوالہ، نہایت مفصل اور مدلل رد کیا گیا ہے۔\u003c\/p\u003e","brand":"Hafiz Salahudin Yusuf - حافظ صلاح الدين يوسف","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":39665255514194,"sku":"13153","price":1350.0,"currency_code":"PKR","in_stock":false}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/2010\/5687\/products\/Front-Cover_f61afc5e-632b-4c16-a72d-706f5a5690ce.jpg?v=1783817118"},{"product_id":"tareekh-o-taruf-dar-ul-hadeeth-rahmaiyyah-dehli","title":"تاريخ و تعارف دار الحديث رحمانيہ دہلی","description":"\u003ch5 style=\"text-align: right;\"\u003eدینی مدارس  کے طلباء ،اساتذہ ،علمائے کرام  ،مشائخ عظام اصحاب صفہ او رعلوم نبویﷺ کے وارث اور امین ہیں ۔ یہی  مدارس دینِ اسلام  کے وہ قلعے ہیں جہاں سے قال اللہ  قال الرسول ﷺکی پاکیزہ صدائیں دن رات گونجتی ہیں ۔ روزِ اول سے  دینِ اسلام کا تعلق تعلیم  وتعلم اور درس وتدریس سے  رہا ہے  ۔نبی  کریم ﷺ پر سب سے پہلے جو  وحی  نازل  ہوئی وہ تعلیم سے متعلق تھی۔ اس وحی کے ساتھ ہی رسول اللہﷺ نےایک صحابی ارقم بن ابی ارقم  کے گھر میں دار ارقم  کے  نام سے  ایک مخفی مدرسہ قائم کیا ۔صبح  وشام کے اوقات میں  صحابہ  کرام ﷢وہاں مخفی انداز میں آتے اور قرآن مجید کی تعلیم حاصل کرتے تھے  یہ اسلام کی سب سے  پہلی درس گاہ تھی۔ہجرت کے بعدمدینہ منورہ میں جب اسلامی ریاست  کاقیام عمل میں آیا  تو وہاں سب سے پہلے آپﷺ نے مسجد تعمیر کی  جو مسجد نبوی کے نام سے موسوم ہے  ۔اس کے  ایک جانب آپ نے  ایک چبوترا(صفہ) بھی تعمیر کرایا ۔ یہاں بیٹھ کر آپﷺ  مقامی وبیرونی  صحابہ کرام﷢ کو قرآن مجید اور دین  کی تعلیم دیتے  تھے ۔یہ اسلام کاپہلا باقاعدہ اقامتی  مدرسہ تھا جو تاریخ  میں اصحاب صفہ کے نام سے معروف  ہے ۔ یہاں سے مسجد اور مدرسہ  کا ایسا تلازمہ قائم ہواکہ  پھر جہاں جہاں مسجد یں قائم ہوتی گئیں وہاں  ساتھ ہی مدرسے بھی قائم ہوتے گئے ۔اسلامی تاریخ  ایسے مدارس اور حلقات ِحدیث  سے بھری پڑی ہے  کہ  غلبۂ اسلام  ،ترویج  دین  اور تعلیمات اسلامیہ کو عام کرنے  میں  جن کی خدمات نے  نمایاں کردار  ادا کیا۔ برصغیر پاک وہند میں بھی  اسلام کی  ترویج اور تبلیغ کے سلسلے میں مدارس  دینیہ اور مَسندوں کی خدمات  روزِ  روشن کی طرح  عیاں ہیں  کہ جہاں سے وہ شخصیا ت  پیدا ہوئیں  جنہوں نے  معاشرے کی  قیادت کرتے  ہوئے  اسلامی تعلیمات کو عام کیا اور یہ شخصیات عوام  الناس کے لیے  منارہ نور کی حیثیت رکھتی ہیں ۔ زیرنظر کتاب ’’ تاریخ وتعارف مدرسہ دار الحدیث رحمانیہ  ،دہلی ‘‘  دہلی  کی  اس  عظیم الشان  معیا ری درس گاہ  کے تعارف  پر مشتمل  ہے  کہ  جس  سے  پاک وہند کے  بے  شمار جید علماء نے فیض پایا ۔مدرسہ دار الحدیث رحمانیہ  کو  شیخ عبد الرحمن اور شیخ عطاء الرحمن نے  1921ء میں  قائم کیا  کہ جس کی  صرف ستائیس سالہ مختصر مدت کارکردگی میں مدارس کے اندر کوئی دوسر ی  مثال  نہیں  ۔مولانا محمد ابراہیم  میر سیالکوٹی  او ر مولانا احمدللہ  پرتاب گڑھی وغیرہ اس مدرسہ کے اولین اساتذہ اور  محدث العصر حافظ عبداللہ روپڑی  اس کے اولین ممتحن اورمدیر تعلیم مقررہوئے  او ر اس مدرسہ کے آخری وجودقیام ِپاکستان تک اس منصب پر فائز رہے ۔ مدرسے  کے مہتم تعلیمی معاملات میں  موصوف پر ہی اعتماد کرتے او ران کی بات اور  فیصلے کو حرف آخر میں  سمجھتے تھے (لیکن  ناجانے کیوں  صاحب کتاب نے  حافظ عبد اللہ روپڑی ا ور ان کےخاندان  کی مدرسہ کے  لیے  تعلیمی  خدمات کو  بطور خاص اہتمام سے  بیان  کیوں نہیں کیا ) 1947ء تک یہ  مدرسہ قائم رہا ۔ملک کی آزادی اور تقسیم کے بعد پیش آنے والے  حوادث وفسادات  کی  وجہ سے یہ مدرسہ بند ہوگیا  ۔ شیخ  عطاء الرحمن کے  صاحبزادے  شیخ عبدالوہاب اور ان کاخاندان ہجرت کر کے  کراچی منتقل ہوگیا۔کتاب  کے مرتب شیخ اسعد اعظمی  ﷾ نے  اس کتاب  میں  مدرسہ کی تعمیر،اس کے قواعد وضوابط، نصاب ِتعلیم، نظام امتحان،  اساتذہ ، فاضلین  اور مدرسہ کے  متعلق علماء کے تاثرات اور بانیانِ  مدرسہ کے حالات  واقعات  کو تفصیل سے  بیان کیا ہےجوکہ قابل مطالعہ ہیں ۔ مدرسہ  کے بانی شیخ  حاجی عبد الرحمن  انتہائی سخی  اور فیاض انسان  تھے  روزانہ  شام کو مدرسہ آتے ..  طلباء کے لیے  سیر وتفریح  او ر ہرجمعہ کو  مدرسہ کے اساتذہ کی دعوت کا خاص اہتمام کرتے  لیکن مدرسہ کے  نظم و نسق کے معاملہ بڑے سخت اور اصولوں کے پابند تھے ۔مدرسہ کے  نظم  وضبط  کی خلاف ورزی اور کتاہی کرنے  والے طلباء سے  ناراض ہوتے  ۔مدرسہ کے قیام کےایک سال بعد ہی وفات پاگئے ۔ان کے بعد  شیخ عطاء الرحمن   نے مدرسہ کا انتظام سنبھالہ ۔یہ اگرچہ  بذات خود عالمِ دین نہ تھے مگر انہیں علم اور علماء سے گہرا قلبی تعلق تھا ۔ ہر  روز ڈیڑھ میل کا سفر طے کر کے  نمازِ فجر  سے  قبل  مدرسہ میں آتے  طلباء کو  نماز  کے لیے  خود  اٹھاتے  جماعت سے پیچھے  رہنے والوں کوسزا دیتے ۔مدرسہ  میں  طلباء کےلیے  تیار ہونے والے کھانے کی  خود نگرانی کرتے ۔ کبھی  کبھی  اچانک کھانا  منگوا کر کھانے کا معیار چیک کرتے ۔ دار الحدیث  رحمانیہ  میں  تعلیم  وتربیت ،دعوت  وتبلیغ کے علاوہ  نشر واشاعت کا بھی انتظام  تھاجس کے تحت  دینی کتب  کی اشاعت  کے علاوہ  ایک ماہوار علمی رسالہ ’’محدث ‘‘بھی شائع ہوتا  تھا جس کا آغاز مئی 1933 میں ہوا۔ مدرسہ کا تعلیمی معیار بھی بہت بلند تھاجس میں بنیادی کردار  و ہ سالانہ امتحان تھا جوکہ روپڑی خاندان کے سالارِ اول  حافظ عبداللہ محدث روپڑی  اور  مولانا محمدحسین روپڑی  (والد گرامی  حافظ عبدالرحمن مدنی﷾ مدیر جامعہ لاہور الاسلامیہ ،لاہور) لیا کرتے  اور امتحان  کی نگرانی  خطیبِ ملت حافظ اسماعیل روپڑی  اور مناظر اسلام عبد القادر روپڑی  کیا کرتے۔اس لیے  مدرسہ دار الحدیث  رحمانیہ  کاخاص علمی  تعلق اس امرتسری روپڑی خاندان سےتھا۔ اسی مناسبت سے  حافظ عبد الرحمن مدنی ﷾ نے اپنے  رفقاء(شیخ الحدیث حافظ ثناء اللہ مدنی ﷾،مولاناعبدالسلام کیلانی) کی مشاورت سے  لاہور میں  مدرسہ رحمانیہ کے نام سے  دینی  درس گاہ  قائم کی جو اب  بین  الاقوامی  طور پر جامعہ لاہور الاسلامیہ  کے نام سے معروف ہے۔  اور 1970  میں  مجلس التحقیق  الاسلامی ،لاہور کی  طرف سے  ماہوار علمی رسالہ  ’’محدث ‘‘جاری کیا  جس کو علمی  وفکری حلقوں میں  بہت قبول عام  حاصل  ہوا۔  یہ رسالہ اب  بھی جاری وساری  ہے  ۔ دار الحدیث  رحمانیہ ،دہلی  کے بانیان  ومنتظمین  کی  مدرسہ کے  طلبا ،اساتذہ، علماء  سے شفقت  ومحبت اور امور  مدرسہ سے  وابستگی  اور دلچسپی آج کے  مدارس  کے منتظمین  اور مہتمم حضرات کےلیے  قابلِ اتباع  نمونہ  ہے ۔ اللہ دین اسلام  کے لیے  کام کرنے  والے  تمام  مدارس دینیہ  اورعلماء کی حفاظت فرمائے\u003c\/h5\u003e","brand":"Hafiz Asad al-Azami - حافظ اسعد اعظمی","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":39666462982226,"sku":"13192","price":500.0,"currency_code":"PKR","in_stock":false}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/2010\/5687\/products\/Front-Cover_7933908d-cb29-4c73-ae1b-a403f352e46a.jpg?v=1783817118"},{"product_id":"tarikh-dawat-azimat-mni-ed","title":"تاريخ دعوت وعزيمت","description":"\u003ch4 style=\"text-align: right;\"\u003eحدیث رسول ﷺ کے مطابق اس امت میں ایک ایسا گروہ ہمیشہ موجود  رہتا ہے جو حق کی صحیح ترجمانی کرتا ہے اور دین کی اصل شکل کو برقرار رکھتا ہے ۔ایسا کبھی نہیں ہوا کہ اہل حق بالکلیہ ضم ہو جائیں اور بدعت وضلالت کی حکمرانی قائم ہو جائے۔زیر نظر کتاب میں عالم اسلام کے عظیم مفکر مولانا ابو الحسن ندوی نے تاریخ کے صفحات سے دعوت وعزیمت کے تسلسل کو اجاگر کیا ہے اور اسلام کی تیرہ سو برس کی تاریخ میں اصلاح وانقلاب حال کی کوششوں کو بیان کیا ہے ۔انہوں نے ان ممتاز شخصیتوں اور تحریکوں کی نشاندہی کی ہے جنہوں نے اپنے اپنے وقت میں اپنی اپنی صلاحیتوں کے مطابق دین کے احیاء اور تجدید اور اسلام اور مسلمانوں کی حفاظت کے کام میں حصہ لیا اور جن کی مجموعی کوششوں سے اسلام زندہ اور محفوظ شکل میں اس وقت موجود ہے اوراس وقت ایک ممتاز امت کی حیثیت سے نظر آتے ہیں ۔اس کتاب کا مطالعہ ہر مسلمان کو لازماً کرنا چاہیے تاکہ مصلحین امت کے اصلاحی ودعوتی اور مجاہدانہ کارناموں سے واقفیت حاصل ہو سکے\u003c\/h4\u003e","brand":"Sayyid Abul Hasan Ali al-Nadwi - سيد ابي الحسن علي الندوي","offers":[{"title":"مجلس نشريات اسلام ایڈیشن \/ عام کاغذ ایڈیشن","offer_id":46942987288909,"sku":"13298","price":4650.0,"currency_code":"PKR","in_stock":false},{"title":"مجلس نشريات اسلام ایڈیشن \/ اعلی کاغذ ایڈیشن","offer_id":46942987321677,"sku":"13299","price":8650.0,"currency_code":"PKR","in_stock":false}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/2010\/5687\/products\/2c1fd07a6e5f6f6f6a311450ffe67b9f.jpg?v=1783817186"},{"product_id":"atlas-quran-urdu","title":"اطلس القرآن","description":"\u003cp\u003eAtlas of the Quran, authored by Dr Shauqi Abu Khalil, is new in its subject, a subject that has not been touched before. It helps whoever recites the Quran or studies it to specify the locations mentioned by the Noble Verses, and to mark those places of ancient people mentioned in the Quran. This is besides locating areas where the incidents of the prophetic Seerah occurred. Eventually, the diligent reader will easily recognize those places, learn about them, and take heed of them while reciting.\u003cbr data-mce-fragment=\"1\"\u003e\u003cbr data-mce-fragment=\"1\"\u003eThe Atlas has also revealed obscure places we used to pass through inattentively, like the site where Nuh`s Ark settled, the site of the curved Sand-hills {Al Ahqah}, the cave of the young faithful men, the houses of median, the site of Sodom and other places determined by the Atlas depending on reliable sources. Thus the Atlas eliminates all the guesswork and the fantasies we encounter when reciting the Noble Quran, and takes us to the specific place.\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eThis book brings the incidents of the Quran to life. It enables the readers to get a better geographical idea of all the incidents and stories mentioned in the Quran and increased the understanding of early Islam and its spread.\u003c\/p\u003e","brand":"Shauqi Abu Khalil - شوقي ابو خلیل","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":40017899159634,"sku":"11743","price":5995.0,"currency_code":"PKR","in_stock":false}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/2010\/5687\/files\/conv_21347120480338.jpg?v=1783825683"},{"product_id":"sahabah-kee-azeem-maaey","title":"صحابہ کی عظیم مائیں","description":"\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003e\u003cspan\u003eنبیﷺ کے جانثار صحابہ کرامؓ جنہیں انبیائے کرام کے بعد دنیا کی مقدس ترین ہستیاں ہونے کا شرف حاصل ہے۔ جن کے بارے میں قرآن کریم کی ؓورضوا عنہ کی ضمانت موجود ہے اور جنہیں آقا دو جہاں ﷺ نے اصحابی کالنجوم فرما کر ستاروں کی مانند قرار دیا ہے‘ روئے زمین پر وہ مبارک ہستیاں تھی جن کی سانس قرآن وسنت کی معطر خوشبووں سے لبریز تھیں اور جن کا ہر ہر لمحہ قال اللہ وقال الرسول کی مکمل عکاسی کرتا تھا جن کا تعارف اور تذکرہ ہمارے ایمان کی زیادتی کا باعث ہوتا ہے۔زیرِ تبصرہ کتاب  میں  ان عظیم ہستیوں کا تذکرہ ہے اور تعارف دیا گیا ہے۔ ان کا تعارف‘ کارنامے اور نمایاں کردار کو تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔ اور سیرت کی مستند کتابوں سے ان کا تعارف دیا گیا ہے اور ساتھ ساتھ حوالہ جات کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ اس میں تقریباً پچاس  عظیم شخصیات کواوراق کی زینت بنایا گیا ہے\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e","brand":"Muhammad Azim Hasilpuri - محمد عظيم حاصلپورى","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":40017909022802,"sku":"11349","price":395.0,"currency_code":"PKR","in_stock":false}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/2010\/5687\/files\/Front_Cover_628356b6-7111-410c-b576-f4a773cc35f3.jpg?v=1783817456"},{"product_id":"lost-islamic-history-urdu","title":"گمشده اسلامى تاريخ","description":"","brand":"Firas al-Khateeb - فراس الخطيب","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":40018197643346,"sku":"13676","price":995.0,"currency_code":"PKR","in_stock":false}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/2010\/5687\/files\/tdbopt-FrontCover_00ddb513-5e27-43fb-9caf-32f7cbf61b9f.jpg?v=1785955497"},{"product_id":"islam-aur-mustashriqeen","title":"اسلام اور مستشرقين","description":"\u003ch5 style=\"text-align: right;\" data-mce-style=\"text-align: right;\"\u003eماڈرن یورپ میں احیائے علوم اور نشاہ ثانیہ کی تحریک کے نتیجے میں علوم کی کی تدوین عمل میں آئی۔اہل یورپ کی ایک جماعت نے جدید سائنسی علوم سے ہٹ کر علوم اسلامیہ اور مشرقی فنون کو اپنی تحقیقات کا مرکز بنایا اور اسی میں اپنی زندگیاں کھپا دیں۔اس ریسرچ کے نتیجے میں پچھلی دو صدیوں میں انگریزی،فرانسیسی،جرمن اور دیگر معروف یورپی زبانوں میں اسلا م کا ایک ایسا جدید ورژن مدون ہو کر سامنے آیا جسے اسلام کی یورپین تعبیر قرار دیا جا سکتا ہے۔اہل یورپ کی تحقیق کا جہاں دنیائے اسلام کو کچھ فائدہ ہوا کہ اسلامی مخطوطات کا ایک گراں قدر ذخیرہ اشاعت کے بعد لائبریریوں سے نکل کر اہل علم کے ہاتھوں میں پہنچ گیا تو وہاں اس سے پہنچنے والے ناقابل تلافی نقصانات بھی بہت زیادہ ہیں۔یہودی،عیسائی اور لامذہب مغربی پروفیسروں کی ایک جماعت نے اسلام،قرآن مجید،پیغمبر اسلام ،اسلامی تہذیب وتمدن اور علوم اسلامیہ میں تشکیک وشبہات پیدا کرنے کی ایک تحریک برپا کرتے ہوئے اہل اسلام کے خلاف ایک فکری جنگ کا آغاز کر دیا\u003c\/h5\u003e\n\u003ch5 style=\"text-align: right;\" data-mce-style=\"text-align: right;\"\u003eزیر تبصرہ کتاب \"اسلام اور مستشرقین\" مجلس التحقیق الاسلامی کے سابق رکن اور جامعہ لاہور الاسلامیہ کے فاضل نوجوان محترم ڈاکٹر حافظ محمد زبیر تیمی صاحب کی تصنیف ہے ،جس میں انہوں نے مستشرقین کے حوالے سے تاریخی نوعیت کی تفصیلات جمع فرما دی ہیں تاکہ اہل اسلام مستشرقین کی تاریخ سے آگاہی حاصل کرتے ہوتے ان کے مذموم مقاصد سے آگاہ ہو سکیں،اور ان کی فکری جنگ کا کما حقہ جواب دے سکیں\u003c\/h5\u003e\n\u003cdiv id=\"gtx-trans\" style=\"position: absolute; left: 498px; top: 155.125px;\"\u003e\n\u003cdiv class=\"gtx-trans-icon\"\u003e\u003c\/div\u003e\n\u003c\/div\u003e","brand":"Hafiz Muhammad Zubair - حافظ محمد زبیر","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":40108345851986,"sku":"13783","price":550.0,"currency_code":"PKR","in_stock":false}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/2010\/5687\/products\/FrontCover_be9625f8-3a9f-4911-8159-aea5874d9359.jpg?v=1783817557"},{"product_id":"makalmah-m-zubair","title":"مکالمہ","description":"\u003ch5 style=\"text-align: right;\"\u003eراقم کی یہ کوشش رہی ہے کہ روزانہ فیس پر کسی علمی، تحقیقی اور فکری مسئلے میں کوئی مختصر تحریر شیئر کر دی جائے۔ اس طرح تین سال کے عرصے میں کافی ساری تحریریں جمع ہو گئیں کہ جن میں سے اکثر تحریریں مختلف دوستوں کے سوالات کے جوابات میں تھیں۔ ان میں سے اکثر موضوعات اس قابل تھے کہ انہیں کتابی صورت دی جاتی تو ان تحریروں میں سے منتخب تحریروں کی تہذیب وتنقیح کے بعد انہیں مکالمہ کے عنوان سے ایک کتاب کی صورت میں جمع کیا گیا ہے۔ بعض دوستوں  نے اس بات کا ذکر کیا کہ وہ میری فیس بک تحریریں کاپی کر کے اپنے پاس کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ وغیرہ میں محفوظ کر لیتے ہیں کہ وہ انہیں اچھی لگتی ہیں اور وہ دوسروں کو بھی فارورڈ کرتے رہتے ہیں۔ تو اس سے یہ احساس پیدا ہوا کہ خود سے ہی ان تحریروں کو جمع کر کے ایک کتابی صورت دے دی جائے۔ پھر یہ بھی ہوا کہ بعض ویب سائیٹس مثلاً دلیل وغیرہ پر بعض تحریریں کالموں کی صورت میں جب شائع ہوئیں تو بعض کالموں کے ویورز کی تعداد پچاس ہزار کو بھی پہنچ گئی اور ان کو شیئر کرنے والوں کی تعداد ہزاروں میں ہو گئی۔ تو اس سے بھی توجہ ہوئی کہ کچھ تحریروں میں جان ہے اور موضوع بھی اہم اور وقت کی ضرورت ہے لہذا انہیں شائع ہو جانا چاہیے۔ پس اسی پس منظر میں یہ تحریریں کتابی صورت میں جمع کی گئی ہیں کہ شاید اس سے اس احساس کو بھی تقویت ملے کہ فیس بک پر سب فضول کام نہیں ہو رہا، یا صرف وقت ہی ضائع نہیں ہو رہا بلکہ کچھ نہ کچھ کام کی بات بھی ہو رہی ہے\u003c\/h5\u003e\n\u003ch5 style=\"text-align: right;\"\u003eیہ کتاب دراصل مدارس سے فارغ التحصیل نوجوان محققین کے لیے مرتب کی گئی ہے اور اس کا مقصد مکالمہ کے اصول سکھلانا ہے کہ استدلال کیسے کرنا ہے؟ جن محققین کو اس کتاب میں پیش کیے گئے نتائج فکر وتحقیق سے اتفاق ہو توان کے لیے تو یہ مفید ہے ہی لیکن جنہیں نتائج سے اتفاق نہ بھی ہو تو اگر وہ ذہین ہوئے تو اس کتاب کے مطالعے سے ان میں استدلال کرنے کی صلاحیت پروان چڑھے گی جیسا کہ ابن رشد کی کتاب \"بداية المجتهد\" کا مقصد بھی ہے لیکن وہ فقہی کتاب ہے جبکہ یہ فکری تصنیف ہے۔ خلاصہ کلام یہ ہے کہ درس نظامی کے علوم وفنون کا، استدلال واستنباط میں استعمال، نہ ہونے کے برابر رہ گیا ہے۔ منطق کے حفاظ بھی روز مرہ مکالمے میں اس کے استعمال اور تطبیق کی تربیت نہیں رکھتے ہیں۔ تو اس کتاب کا ایک بڑا مقصد یہ ہے کہ روایتی علوم وفنون کی بنیادی مصطلحات اور ان کی تطبیق کی روشنی میں اپنے موقف کو ثابت کرنے کی تربیت پائی جائے۔ اب میرے خیال میں، میں اپنی کتاب کی کافی تعریفیں کر چکا ہوں اور آپ میں بھی اس کے پڑھنے کا اشتیاق بیدار ہو چکا ہو گا لہذا اتنا تعارف ہی کافی ہے\u003c\/h5\u003e\n\u003cdiv id=\"gtx-trans\" style=\"position: absolute; left: 127px; top: 203.922px;\"\u003e\n\u003cdiv class=\"gtx-trans-icon\"\u003e\u003c\/div\u003e\n\u003c\/div\u003e","brand":"Hafiz Muhammad Zubair - حافظ محمد زبیر","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":40114218696786,"sku":"13803","price":1350.0,"currency_code":"PKR","in_stock":false}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/2010\/5687\/products\/FrontCover_a2c5e8a8-8035-4f8e-a15a-501c91dfe2dd.jpg?v=1783817564"},{"product_id":"difa-sahabah-aminpuri","title":"دفاع صحابه","description":"\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003eصحابہ کرام کی عظمت ومنقبت اور ان پر کیے جانے والے اعتراضات کے جواب میں شیخ الحدیث مولانا غلام مصطفی ظہیر امن پوری حفظہ اللہ  نے ایک بہت مفصل ومدلل کتاب لکھی ہے جو تا حال غیر مطبوع ہے\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003eاس کتاب میں صحابہ کرام کی شان وعظمت، خلفائے راشدین کے فضائل بالخصوص ان پر وارد کیے جانے والے اعتراضات کا دفعیہ، اہل بیت اور امہات المؤمنین کے حقوق وفضائل، بنات رسول اور حسنین کریمین کا خصوصی تذکرہ، سیدنا معاویہ کے فضائل کی مکمل تحقیق اور الزامات کا علمی جائزہ، علاوہ ازیں شانِ صحابہ کے منافی تمام مشہور تاریخی روایات کا مکمل تجزیہ کر کے ان کا ضعف واضح کیا گیا ہے\u003cbr\u003e\u003cbr data-mce-fragment=\"1\"\u003eیقینا یہ کتاب رفض زدہ ماحول میں ہر مسلمان کو زیر مطالعہ رکھنے کی اشد ضرورت ہے\u003c\/p\u003e","brand":"Ghulam Mustafa Zaheer Aman Puree - غلام مصطفی ظہیر امن پوری","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":40144126640210,"sku":"13858","price":1250.0,"currency_code":"PKR","in_stock":false}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/2010\/5687\/products\/FrontCover_44a8945c-55a1-4b85-9124-14dc88310c95.jpg?v=1783817616"},{"product_id":"nazir-muhadis-dehalwi-hayat","title":"شیخ الکل میاں نذیر حسین محدث دہلوی کی اولین مفصل سوانح عمری","description":"","brand":"Fadhl Husayn Biharee - فضل حسين بهاري","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":46654360551757,"sku":"14542","price":2395.0,"currency_code":"PKR","in_stock":false}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/2010\/5687\/files\/FrontCover_00a50980-9dee-4afb-90c1-fa690f780866.jpg?v=1783818491"},{"product_id":"atlas-sirah-nabwi-urdu","title":"اٹلس سيرت نبوی","description":"\u003ch5 style=\"text-align: right;\"\u003eیہ کتاب حضرت محمد ﷺ کی سیرت مبارکہ کے ساتھ ساتھ اُن جگاؤن کا بھی احاطہ کرتی ہے جہاں آپ ﷺ نے اپنے قدم مبارک رکھے، جہاں آپ ﷺ نے جنگیں لڑیں اور جہاں آپ ﷺ نے احکامات جاری فرمائے۔ اس کتاب کے مطالعے سے قاری میں محبت رسول ﷺ کی سچی لگن پیدا ہوگی\u003c\/h5\u003e\n\u003cdiv id=\"gtx-trans\" style=\"position: absolute; left: 361px; top: 59.125px;\"\u003e\n\u003cdiv class=\"gtx-trans-icon\"\u003e\u003c\/div\u003e\n\u003c\/div\u003e","brand":"Shauqi Abu Khalil - شوقي ابو خلیل","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":46982846775629,"sku":"14882","price":6595.0,"currency_code":"PKR","in_stock":false}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/2010\/5687\/files\/LoyW4YviLp6j3vOCkc4MwVCIGvui1TVVCjnLbDL4.jpg?v=1783818889"},{"product_id":"qasas-quran-maktabah-islamiyyah","title":"قصص القرآن","description":"\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003e\u003cspan\u003eقرآن مجید میں الله تعالیٰ  نے دنیائے انسانی کی ہدایت کےلیے جو مختلف معجزانہ اسلوبِ بیان اختیار فرمائے ہیں ان میں سےایک یہ بھی ہے کہ گزشتہ قوموں کے واقعات و قصص کے ذریعہ ان کے  نیک و بد اعمال اور ان اعمال کے ثمرات و نتائج کو یاد دلائے اور عبرت و بصیرت کا سامان مہیا کرے۔ قرآن مجید کے قصص و واقعات کا سلسلہ بیشتر گزشتہ اقوام اور ان کی جانب بھیجے ہوئے پیغمبروں سے وابستہ ہے اور جستہ جستہ بعض اور واقعات بھی اس کے ضمن میں آ گئے ہیں۔ مسلمان قوم کی پستی کو دیکھتے ہوئے مولانا محمد حفظ الرحمٰن سیوہاروی نے قرآن مجید میں موجود ان قصص کو یکجا صورت میں پیش کرنے کا اہتمام کیا تاکہ ان سے عبرت و بصیرت حاصل کی جائے\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003e\u003cspan\u003eاس كتاب میں پیغمبروں  کے واقعات نہایت مفصل اور محققانہ انداز میں بیان کیے گئے ہیں۔ تمام واقعات کی بنیاد اور اساس قرآن عزیز کو بنایا گیا ہے اور احادیث صحیحہ اور واقعات تاریخی کے ذریعے ان کی توضیح و تشریح کی گئی ہے۔ خاص خاص مقامات پر تفسیری، حدیثی اور تاریخی اشکالات اور بحث و تمحیص کے بعد سلف صالحین کے مسلک کے مطابق ان کا حل پیش کیا گیا ہے۔ ہر پیغمبر کے حالات قرآن عزیز کی کن کن سورتوں میں بیان ہوئے ہیں ان کو نقشہ کی شکل میں ایک جگہ دکھایا گیا ہے۔ علاوہ بریں ’نتائج و عبر‘ یا ’عبر و بصائر‘ کے عنوان سے اصل مقصد اور حقیقی غرض و غایت یعنی عبرت و بصیرت کے پہلو کو خاص طور پر نمایاں کیا گیا ہے۔(ع۔م)\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e","brand":"Muhammad Hifzur Rahman Seoharwi - محمد حفظ الرحمن سیوہاروی","offers":[{"title":"اعلی کاغذ ایڈیشن","offer_id":51249144299853,"sku":"15159","price":5995.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/2010\/5687\/files\/FrontCover_a0d83394-2c0d-4c86-9114-d69deb497b6d.jpg?v=1783819202"},{"product_id":"imam-shafi-key-ilmi-safar","title":"فرزند حرم امام شافعی کے علمی سفر","description":"\u003ch5 style=\"text-align: right;\"\u003eخشک واقعات کو دلچسپ پیرائے میں بیان کرنا بھی ایک فن ہے۔ ماضی مین مسلمانوں کی یہ روایت نہایت مضبوط رہی ہے کہ اسلامی تاریخ کو کہانیوں اور ناولوں کی صورتوں میں بیان کرکے ذہن نشین کر دیا جائے۔جدید دور یا نسل کے نسیم حجازی اور عبد الحلیم شرر جیسے مصنفین ذہن سازی اور تعمیر سیرت میں اس ادب کا اپنا حصہ تھے خواہ یہ مستند واقعات درج کریں یا غیر مستند۔آج کل بچے کارٹون سے شروع ہوتے ہیں اور وہی دیکھتے دیکھتے جوان ہوتے اور کہانیوں اور فلموں کی صورت بھی موجود ہے لیکن اپنے اسلاف کے کارناموں اور ان کی سیرت سے آگاہی بہت کم ہے۔زیرِ تبصرہ کتاب میں مؤلف نے رجالِ دین کو موضوع بنایا ہے اور درسی کتب کی بجائے اس کتاب کو قصہ کہانی کے انداز میں بیان کیاہے تاکہ اس میں لوگوں کی دلچسپی میں اضافہ ہو۔ اس میں آسان‘ قابل فہم اور پر لطف انداز تحریر اختیار کیا ہے اور مصنف نے امام شافعی کے علمی اسفاراور حالات کو جامعیت کے ساتھ پیش کیا ہے\u003c\/h5\u003e","brand":"Akhtar Hussain Azami - اختر حسين اعظمي","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":47418093896013,"sku":"15275","price":750.0,"currency_code":"PKR","in_stock":false}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/2010\/5687\/files\/FrontCover_9568739a-57d0-4f43-ba82-d10a829c1379.jpg?v=1783819298"},{"product_id":"imam-dakhli-kaun","title":"امام داخلى كون","description":"","brand":"Tadabbur Books","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":49055183569229,"sku":"16227","price":750.0,"currency_code":"PKR","in_stock":false}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/2010\/5687\/files\/d1e94a2eb701d89d93c77817b4c500bc.jpg?v=1783820479"},{"product_id":"sirat-imam-bukhari","title":"سيرت امام بخارى","description":"","brand":"Darussalam Research Centre - دار السلام رسرچ سینتر","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":49082936623437,"sku":"16233","price":1895.0,"currency_code":"PKR","in_stock":false}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/2010\/5687\/files\/2301a8c92fd608e3d5bf504ab3fa2f00.jpg?v=1783820495"}],"url":"https:\/\/tadabburbooks.com\/it-eu\/collections\/seerah-prophet-urdu-collection\/tdb-vols-1.oembed","provider":"Tadabbur Books","version":"1.0","type":"link"}