زیر تبصرہ کتاب ''الیاقوت والمرجان فی حل صیغ القرآن'' عربی زبان خصوصا صرف ونحو میں مہارت تامہ اور دلچسپی رکھنے والے کہنہ مشق استاد مولانا مختار احمد سلفی کی تصنیف ہے
اس کتاب میں انہوں نے قرآنی الفاظ وصیغ کو بڑے سہل انداز اور جدید ترین اسلوب کے ساتھ پیش کی ا ہے۔ جس میں لفظ کی ظاہری شکل وصورت کو دیکھ کر بغیر اصلیت ومادہ کے درپے ہوئے صیغہ تلاش کی ا جاسکتا ہے
فاضل مصنف نے مکمل قرآن مجید کے صیغوں کو انتہائی آسان اور عام فہم انداز میں جدید اسلوب کے مطابق حل کر نے کی کوشش کی ہے اور اس کتاب میں معانی قرآن، صرفی بحثیں، نحوی قواعد اور تف سیری نکات کو یکجا کر کے طلباء کے لیے آسانی کر دی ہے
اردو زبان میں اس انداز کی کوئی کتاب اس سے قبل تیار نہیں کی گئی۔ طلباء، مدرسین کواس کتاب سے ضرور استفادہ کرنا چاہیے تاکہ کتاب وسنت کی صحیح ترجمانی کرسک یں