تعلیم القرآن کے یہ پارے قرآن کو قرآن کی زبان میں سمجھنے کے لیے خصوصی طور پر مرتب کیے گئے ہیں۔ ان پاروں میں رواں ترجمے کے ساتھ ساتھ ایک ایک لفظ کے مختلف انداز میں ترجمے لغوی اور صرفی تشریح کے ساتھ دیئے گئے ہیں, گویا کہ آپ قرآن کو اس کی اپنی زبان میں سمجھتے ہوئے پڑ ھ رہے ہیں
آپ قرآن گھر بیٹھے ترجمے کے ساتھ اس کی اپنی زبان میں سیکھ سکتے ہیں- قرآن کا مطالعہ مختصر اور ضروری تشریح کے ساتھ کرسکتے ہیں, اورعربی زبان سیکھ سکتے ہیں- پھرنمازوں میں قرآن سمجھتے ہوئے پڑھ اور سکتے ہیں, جو ہر مسلمان کیلئے تذکیر اور تطہیر کا باعث ہے
:پاروں کی خصوصیات
لفظ بہ لفظ ترجمہ
لفظی قرآنی عربی اس انداز سے لکھی گئی ہے کہ جدا جدا پڑھنے میں سہولت رہے۔
Il s'agit d'une question de confiance et de confiance en soi.
ہر صفحہ پر اسم فعل حرف کی تفصیل، قرآنی عربی گرامرسیکھنے میں ممد و معاون
ہر صفحہ پر ضروری وضاحتی حواشی
ہر پارے کے شروع میں فہرست مضامین آیت وار یا رکوع وار
پارے کے آخر میں رکوع وار تشریح،آخری پاروں میں چھوٹی سورتوں کی مکمل تشریح ،تراویح کے خلاصے کیلئے بہترین
ہرپارے کے آخر میں ضروری الفاظ پر مشتمل لغت
ہر پارے میں آخر پر اشاریہ الفاظ القرآن،یعنی بلحاظ حروف تہجی پارے کے قرآنی عربی متن کے تم ام الفاظ کی فہرست