زیر تبصرہ كتاب 'تفسیر القرآن الکریم ' شیخ الحدیث والتفسیر محترم جناب الشیخ حافظ عبد السلام بھٹوی کی چار جلدوں پر مشتمل تفسیر ہے۔ اس تفسیر میں انہوں نے احادیث صحیحہ، آثار صحابہ اور منہج سلف کی روشنی میں تفسیر بالما ثور کا عمدہ نمونہ پیش کیا ہے اور عام مفسرین کے برعکس انبیائے کرام اور سابقہ امتوں کے حالات و واقعات کی تفصیل بیان کرنے میں اسرائیلیات اور غیر مستند روایات سے مکمل اجتناب کیا ہے۔ اور ان کے حالات واقعات کے بیان میں ثقاہت اورحقائق کو ملحوظِ خاطر رکھا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے قرآن کے مشکل اور تفصیل طلب اہم مقامات کی بڑی عمدہ اور مفید تشریح کی ہے جو متلاشیانِ حق وصداقت کےلیے متاعِ گمشدہ ہے۔ مزید برآں بعض مقامات پر قرآن کے مشکل الفاظ کے معانی کی لغوی او رنحوی وضاحت بھی کی ہی ہی ہی
مذکورہ بالا نمایاں اور امتیازی خصوصیات کی حامل یہ تفسیر حافظ صاحب کی سال سے زائد عرص ہ پر محیط تعلیمی خدمات، تدریسی تجربے اور دقیق مطالعہ کا خلاصہ ہے۔ اس تفسیر کی نمایاں اور قابلِ ذکر خصوصیت یہ بھی ہے کہ اس میں ترجمۂ قرآن بھی محترم حاف ظ صاحب ہی کا ہے۔ جو لفظی اور بامحاورہ ترجمے کا حسین امتراج ہے جس میں انہوں نے عام فہم اسلوبِ نگارش اختیار کرتے ہوئے الفاظ کے معانی کے لیے اختصار اور جامعیت کو پیش نظر رکھا ہے