جمال القرآن
Il ne reste plus que 1 !
Il y a beaucoup de gens qui ont besoin d'aide et d'aide à la vente. یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل کیا جانے والا ایسا کلام ہے جس کے ایک ایک حرف کی تلاوت پر د س دس نیکیاں ملتی ہیں۔ اور قرآن مجید کی درست تلاوت اسی وقت ہی ممکن ہو سکتی ہے، جب اسے علم تجوید کے قواعد وضوابط اور اصول وآداب کے ساتھ پڑھا جائے۔ Il s'agit d'un projet de loi sur la situation actuelle. لہٰذا قرآن کریم کو اسی طرح پڑھا جائے جس طرح اسے پڑھنے کا حق ہے۔ اور ہر مسلمان کے لیے ضروری ہے کہ وہ علمِ تجوید کے بنیادی قواعد سے آگاہی حاصل کرے
فن تجوید پر اب تک عربی کے ساتھ ساتھ اردو میں بھی بہت سارے رسائل و کتب لکھی جا چکی ہیں۔ جن سے استفادہ کرنا اردو دان طبقہ کے لئے اب نہایت سہل اور آسان ہو گیا ہے
پیشِ نظر کتاب بھی انہی کتب میں ایک اضافہ ہے۔ زیر تبصرہ کتاب "جمال القرآن" محترم مولانا اشرف علی تھانوی صاحب کی تصنیف ہے، اور اس پر حاشیہ شیخ القراء قاری محمد شریف صاحب کا رقم کردہ ہے۔ جس میں انہوں نے علم تجوید کے ابتدائی مسائل کو بیان کیا ہے۔ شائقین علم تجوید کے لئے یہ ایک مفید اور شاندار کتاب ہے، جس کا تجوید وقراءات کے ہر طالب علم کو مطالعہ کرنا چاہئے