صبر جمیل
Il ne reste plus que 1 !
اسلام نے جذبات میں آکر کسی فیصلہ کی اجازت نہیں دی ہے، تمام ایسے مواقع پر جہاں انسان عام طورپر بے قابو ہوجاتا ہے، شریعت نے اپنے آپ کو قابو میں رکھنے ، عقل وہوش سے کام کرنے او ر واقعات سے الگ ہوکر واقعات کے بارے میں سوچنے اور غور وفکر کرنے کی دعوت دی ہے، جس کو قرآن کی اصطلاح میں ”صبر“ کہاجاتا ہے ، اور صبر ای سے عمدۃ اخلاق کا نام ہے جو انسان کو برے اور قابل اعتراض کاموں سےمحفوظ رکھے اور یہ انسان کےاند ر ایسا ملکہ ہے جس کے ذریعے سے انسان اپنے معاملات کی درستگی اور تدبیر کرتا ہے ۔ زیر نظر کتاب''صبر جمیل '' امام ابن ابی الدنیا اور شیخ صالح المنجد کی تصنیف ہے ۔ اس میں صبر کی تعریف،فضیلت،اہمیت ،اسباب وذرائع، اقسام اور فوائد کے ساتھ ساتھ صالحین کی ے اُن واقعات کو بھی بیان کیا کیا ہے جن میں وہ صبر جمیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دین اسلام پر ثا بت قدم رہے ،کتاب کا پہلا حصہ راشد حسن صاحب کی کاوش ہے ،دوسرا حصہ امام ابن ابی الدنیا کی جمع کردہ احادیث رسول ،اقوال صحاب وتا بعین پر مشمل ہے او رآخری حصہ شیخ صالح االمنجد کےرسالہ سے اخذ شد ہ ہے ۔