الله کی پسند اور ناپسند
Il ne reste plus que 2 !
زیر نظر کتاب ’’الله کی پسند اور ناپسند‘‘ شیخ عدنان الطرشہ کی عربی کتاب ماذا يحب الله وماذا یبغض..؟ کا سلیس ترجمہ ہے ۔بنیادی طور پراس کتاب کا موضوع تزکیۂ نفس اور اخلاق ہے ۔ لیکن فاضل مصنف نے اس کتاب میں زندگی کے تقریباً تمام شعبوں کا احاطہ کیا ہے ۔چنانچہ بعض مقامات پر توحید وشرک کی گفتگو ہے تو بعض جگہوں پر اسلامی معاشرت، اجتماعی فرائض ، دعوت وجہاد آداب وعاداتِ اسلامی پر بحث کی ہے ۔اسی طرح فضائل اعمال، رقاق ،زہد، اعمال قلبی پر بڑی نفیس ونازک ابحاث اس کتاب میں شامل ہیں ۔ مصنف نے کوشش کی ہے کہ اس ضمن میں کوئی ضعیف اور منکر ،موضوع روایت کتاب ہذا میں شامل نہ ہونے پائے ۔انہوں نے ان احادیث کی وضاحت کرنے اور ہر ہر موضوع کو باسلوب احسن واضح کرنے کے لیے انداز نہایت آسان اور دلکش اختیار کیا ہے