پیغمبرآخرالزماں حضرت محمد ﷺ کی حیات طیبہ ہمارے لیے اسوۂ حسنہ ہے آپ صلی اللہ علی وسل م کی مبارک زندگی قرآن کریم کا عملی نمونہ ہے گویا آپ ﷺ چلتا پھرتا قرآن تھے آپ ﷺ کی اطاع ت ہی سے ہدایت میسر آسکتی ہے ''وان تطیعوا تہتدوا'' (القرآن) اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ ﷺ کی حیات اقدس کا مطالعہ کیا جائے او راپنے کرداروعمل کو اس کے مطابق ڈھالا جائے زیر نظر کتاب ''الرحیق المختوم'' میں انتہائی دلآویز اور مؤثر پیرائے میں رسو ل اکرم ﷺ کی سیرت پاک کو بیان کیا گیا ہے
کتاب کے علمی مقام ومرتبہ کے لیے اتنا کافی ہے کہ سیرت نگاری کے عالمی مقابلے میں یہ اول ان عام کی مستحق قرار پائی ہے امید ہے کہ اس کے مطالعہ سے دلوں میں اسوۂ رسول ﷺ کو عملاً اپنا نے کا جذبہ پیدا ہوگا۔