قرآن مجید الله تعالیٰ کا کلام او راس کی آخری کتاب ہدایت ہے۔ اس عظیم الشان کتاب نے تاریخ انسانی کا رخ موڑ دیا ہے۔ یہ واحد آسمانی کتاب ہے جو قریبا ڈیڑھ ہزار سے اب تک اپنی اصل زبان میں محفوظ ہے اس پر ایمان لانا مسلمان ہونے کی ایک ضروری شرط اور اس کا انکار کفر کے مترادف ہے اس کی تلاوت با عث برکت وثواب ہے، اس کا فہم رشد وہدایت اور اس کے مطابق عمل فلاح کامرانی کی ضمانت ہے زیادہ سے زیادہ سمجھنے کی کوش ش کرے۔ اگر چہ آج الحمد لله اردو میں قرآن مجید کے بہت سے تراجم وتفاسیر ہیں، تاہم اس حقیقت سے ان ار نہیں کیا جاسکتا کہ قرآن کو قرآن کی زبان میں سمجھنے کا جو مقام ومرتبہ ہے وہ محض ترجمو حاصل نہیں ہوسکتا ہے۔ عربی زبان اور قرآن مجید کی تعلیم وتفہیم کے لیے مختلف اہل علم نے تعلیم وتدریس اور تصنیف وتال یف کے ذریعے کوششیں کی ہیں۔ جن سے متفید ہوکر قرآن مجید میں موجود احکام الٰہی کو سمجھا جاسکتا ہے
زیر تبصرہ کتاب ''اعراب القرآن وتفسیر - تیسواں پارہ سوالنامہ'' محترم عثمان علی، حافظ ابو بکر عثما ن، حافظ احسان الله نے شیخ الحدیث حافظ محمد شریف اور جامعہ سلفیہ ،فیصل آباد کے مایہ ناز مد رس مولانا نجیب الله طارق کی زیر نگرانی اہم جس میں جدید شکوک وشبہات کا ازالہ، قرآن Il s'agit d'une entreprise qui s'est occupée de vous et de votre famille. مختلف فیہ مسائل میں تطبیق، اعراب، وجہ اعراب، محل اعراب و اصطلاحی مطالب کے علاوہ اہم تفسیری نکات کوبھی بیان کرنے کی وشش کی گئی ہے
استاد العلماء حافظ عبد العزیز علوی (شیخ الحدیث جامعہ ،فیصل آباد) کی نظر ثانی سے اس کی افادیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ یہ کتاب طالبان ِعلوم نبوت کے لیے ایک گراں قدر علمی تحفہ ہے