قرآن مجید ایک کامل دستورِ حیات اور انسانیت کو جینے کا ڈھنگ سکھاتا ہے، قرآن صرف انہی کے لئے منہج ومطالب کو سمجھ سکیں اس کے معانی سے واقفیت صر فی ونحوی اعتبار سے قرآن کے جاننے پر موقوف ہے لغت عرب کے قواعد کو جانے بغیر اگر کوئی قرآن کی سمجھنے کی کوشش کرے گا تو بجائے ہدایت کے گمراہی اور کجروی کا شکار ہوسکتا ہے۔ ایسی لغزشوں سے بچانے کیلئے علمائے عجم نے بھی قرآن کے ترجمہ وتفسیر اور اعراب سے متعلق متعدد کتابیں لکھی ہیں۔
زیز نظر کتاب بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے جسے ''جامعہ ام القریٰ '' مکہ مکرّمہ کے انجمن تدر یس کے رکن ڈاکٹر عبد اللہ عباس ندوی ؒ نے انگریزی داں طبقہ کے لئے عربی سے انگلش میں تصنیف فرمائی اور افادہ عام کیلئے ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق فاضل جامعہ ریاض نے اسکا اردوترجمہ کیا ہے۔
صرفی تصریف اور صرفی تصریف اور نحوی ترکیب کے ساتھ لغوی معنی کو بیان کیا گیا ہے۔ انگریزی نسخہ میں جو انگلش حوالے تھے ترجمہ میںان کو حذف کردیا گیا ہے۔صرفی ابواب کو نام وں سے واضح کیا گیا ہے۔ جبکہ سورتوں اور آیتوں کی نشاندہی نمبروں سے کی گئی ہے۔ ترجمہ سلیس اور عام فہم بنانے کی حتی المقدور سعی کی گئی ہے۔ انگریزی متن کے بعض مختلف فیہ مقامات پر ترجمہ میں توضیحی نوٹ بھی لکھا گیا ہے۔ قرآن کریم کو سمجھنے کیلئے ہرسطح کے طالب علموں کے لئے نہایت کارآمد ''قاموس'' ہے