اعراب القرآن تفسيره - تيسواں پاره سوالا جوابا
زیر تبصرہ کتاب ’’اعراب القرآن وتفسیر - تیسواں پارہ سوالنامہ‘‘ محترم عثمان علی، حافظ ابو بکر عثمان، حافظ احسان الله نے شیخ الحدیث حافظ محمد شریف اور جامعہ سلفیہ ،فیصل آباد کے مایہ ناز مدرس مولانا نجیب الله طارق کی زیر نگرانی اہم تفاسیر کو سامنے رکھ کر صرف سوالنامہ مرتب کیا ہے- جس میں جدید شکوک وشبہات کا ازالہ، قرآن کریم کی صرفی ونحوی ابحاث، لغوی، سبب نزول، تظم بین السور، سورت کا موضوع و مضمون نظم بین الآیات، مختلف فیہ مسائل میں تطبیق، اعراب، وجہ اعراب، محل اعراب و اصطلاحی مطالب کے علاوہ اہم تفسیری نکات کوبھی بیان کرنے کی کوشش کی گئی ہے
استاد العلماء حافظ عبد العزیز علوی (شیخ الحدیث جامعہ سلفیہ ،فیصل آباد) کی نظر ثانی سے اس کی افادیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ یہ کتاب طالبان ِعلوم نبوت کے لیے ایک گراں قدر علمی تحفہ ہے
