حدیث جبریل ایک مشہور حدیث ہے جس کے روایوں میں عمر ابن الخطاب اور ابوہریرہ جیسے بڑے صحابہ شامل ہیں۔یہ روایت صحیحین کےعلاوہ حدیث کی دیگرکتب میں بھی موجود ہے۔ روایت کے مطابق سید الملائکہ جبریل علیہ السلام انسانی صورت میں آئے اور نبی کریم ﷺ سے ایمان کیا ہے؟ اور دیگر سوالات کیے،یہ گفتگو کرنے کے بعد وہ چلے گئے تورسول الله ﷺنے اپنے اصحاب کو بتایا کہ یہ فرشتہ جبریل تھے، جو تمہیں دین کی تعلیم دینے آئے اسی وجہ سے یہ حدیث حدیث جبریل کےنام سےمعروف ہے۔ اہل علم نے اس حدیث کی الگ سے شروحات بھی کی ہیں
زیر نظر کتاب شرح حدیث جبریل فضیلۃ الشیخ علامہ عبد الله ناصر رحمانی حفظہ الله کی کاوش ہے۔ شیخ موصوف نے فتح الباری، جامع العلوم والحکم ،شیخ صالح بن عثیمن کی شرح الاربعین اور شیخ عبد المحسن کی شرح حدیث جبریل فی تعلیم الدین کے علاوہ دیگر مراجع سے استفادہ کر کے اسے اردو دان طبقہ کے لیے مرتب کیا ہے