الله تعالیٰ کے نزدیک فضل و شرف کا معیار ظاہری افعال و اعمال نہیں بلکہ ایمان کے حقائق ہیں۔ اعمال کی فضیلت و برتری صاحب عمل کے دل کے اندر قائم دلیل و برہان کے تابع ہوتی ہے یہاں تک کہ دو عمل کرنے والے بظاہر ایک رتبہ دکھائی دیتے ہیں لیکن فضیلت و برتری اور وزن میں ان دونوں میں زمین و آسمان کا فرق ہوتا ہے۔
محترم فضیلۃ الشیخ صالح المنجد کو اللہ تعالیٰ نے رسوخ علم سے نوازا ہے۔ موصوف محترم منجھے ہوئے باوقار عالم اور عابد وزاہد شخص ہیں۔ ان کی تحریروں سے لاکھوں لوگ مستفید ہورہے ہیں۔
انہوں نے ایک سلسلۂ رسائل ’’اعمال القلوب‘‘ اور ’’مفسدات القلوب‘‘ شروع کیا ۔ جس میں اوّل الذکر میں بارہ رسالے ہیں جبکہ ثانی الذّکر میں دس رسالے ہیں۔ اگرچہ یہ رسالے عرب معاشرہ کو پیش نظر رکھتے ہوئے لکھے گئے ہیں، لیکن بالعموم ان موضوعات کا احاطہ ہے، جس سے اس وقت پورا عالم گزر رہا ہے۔
یہ عربی کتاب ’’سلسلہ مفسدات القلوب‘‘ کا اردو ترجمہ ’’دل کا بگاڑ‘‘ ہے۔ اس کتاب میں دل کو سیاہ اور اللہ تعالی سے دور کرنے والے اعمال کا محاسبہ کیا گیا ہے۔ اس کتاب کا مطالعہ دل کی اصلاح میں انتہائی معاون ہوگا ان شاءالله ۔ باطن کا حسن وجمال اور دل کا صحیح ہونا ہی اصل اساس ہی جس پر دنیا اور آخرت کی کامیابی ہے۔
اس کتاب میں یہ مندرجہ ذیل دس رسالے شامل ہیں
الشهوة اتباع الهوي النفاق حب الدنيا الجدال والمراء الكبر حب الرئاسة الترف الغفلة العشق
Details
عنوان الكتاب : دل کا بگاڑ : سلسله مفسدات القلوب مصنف : محمد صالح المنجد ترجمه : شفیق الرحمن الدراوی ناشر : مکتبہ الفرقان - مظفرگڑه صفحات : 592 جلد کی تعداد : 1 جلدبندی : مجلّد ایڈیشن : 1 وزن: 0.74 کلو