حضرت محمد ﷺ کی عظت مآب بیویاں ہماری انتہائی واجب الاحترام مائیں ہیں۔ ان جلیل القدر ماؤں نے خواتین کو براہ راست دین حنیف سکھلایا اور قرآن و سنت کی برکتوں اور عظمتوں سے روشناس کرایا۔ اکثر خواتین رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوتی تھیں اور درپیش مسائل کا حل پوچھتی تھیں۔ عادت مبارک یہ تھی کہ آپ ﷺ ان خواتین کو اپنی ازواج گرامی کے پاس بھیج دیتے تھے کہ ان سے اپنے مسائل و معاملات کا حل پوچھ لو۔ اس طرح امہات المؤمنین خواتین میں دین حنیف کے تعلیمات کو فروغ دینے کا سر چشمہ بن گئیں۔ یوں ان کی عظمت کا آفتاب نصف النھار تک جا پہنچا۔ یہ کتاب ہماری انھی عظیم ماؤں کے لیل و نہار کی مفصل اور مستند سرگزشت ہے