زیر نظر کتاب احادیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک اہم زخیرہ ہے جو "جامع ترمذی شریف" کے نام سے مشہور ہے- یہ مجموعہ جہاں دینی مدارس کے نصاب میں شامل ہے تو وہیں یہ عام پڑھے لکھے افراد کے لیے بھی روشنی کا مینارہ ہے اصولی طور پر اگر اس کی اہمیت کو دیکھا جائے تو احادیث کا یہ ایسا ذخیرہ ہے کہ جو ہر ایک مسلمان گھرانے کی اہم ضرورت ہے کیونکہ اس میں دین اسلام کے تقریباً ہر قسم کے مسائل درج ہیں کہ جن کو سمجھنا اور ان پر عمل کرنا ہر
اس کتاب کا ترجمہ پروفیسر ابو انس محمد سرور گوہر صاحب نے سلیس اردو زبان میں کیا ہے اور فوائد الحدیث فضیلت الشیخ حافظ فاروق الرحمٰن یزدانی حفظہ الله نے تنویر الاحوذی کے نام سے لکھے ہیں اور کوشش کی ہے کہ فوائد عام فہم سلیس زبان میں ہوں تاکہ عام پڑھا لکھا آدمی بھی اس سے آسانی سے استفادہ حاصل کر سکے مسلمان کا دینی فریضہ ہے حدیث کے بغیر قرآن حکیم کو سمجھنا صرف نا ممکن ہی نہیں بلکہ اسلام سے دامن چھڑانا ہے
یہ ایک علمی کاوش اور نئی نسل کے لیے اطمینان افزا طریقہ ہے کہ حدیث کا رکن صحیح وغیرہ اور تخریج بھی بیان ہوئی ہے اور فوائد میں حضرت یزدانی حفظہ اللہ نے حدیث کے متن کا مفہوم نہایت ہی شاندار انداز میں تحریر کیا ہے جس سے حدیث کا مطلب مکمل سمجھ میں آتا ہے اور ایک خوبی یہ ہے یہ عوام الناس میں سے اردو دان طبقہ کے لیے اور آسان کر دیا ہے کہ وہ الجھ نہ جائیں آئمہ کے اقوال کے اختلاف کو بیان کرنے سے گریز کیا ہے اور راجح قول بتا دیا ہے اور ایک خوبی یہ ہے کہ حدیث کا مفہوم دور حاضر پر چسپاں کیا گیا ہے اور ایک بات راقم کو خوب لگی ہے کہ باطل فرقوں کے نظریات جو حدیث کی زد میں آتے ہیں ان کی عمدہ انداز میں تردید کی گئی ہے ہر صورت
خدمت حدیث کا یہ ایک اہم وقیع حصہ ہے اور مفید علمی اضافہ ہے لہذا مدرسین حضرات خطباء حضرت اور اردو دان طبقہ طلباء مطالبات مدارس اس سے فائدہ اٹھائیں