شرح عقيده واسطيه - اردو ترجمه
Sold Outعقیدے کی بنیاد توحید باری تعالیٰ ہے اور اسی دعوت توحید کے لیے اللہ تعالیٰ نے ہر دور میں انبیاء کو مبعوث کیا حتی کہ ختم المرسلین محمد ﷺ کی بعثت ہوئی۔ عقیدہ توحید کی تعلیم وتفہیم کے لیے جہاں نبی کریم ﷺ اور آپ کے صحابہ کرام نے بے شمار قربانیاں دیں اور تکالیف کو برداشت کیا وہاں علماء اسلام نے بھی دن رات اپنی تحریروں اور تقریروں میں اس کی اہمیت کو خوب واضح کیا۔
گزشتہ صدیوں میں عقیدۂ توحید کو واضح کرنے کے لیے بہت سی جید کتب ورسائل تحریر کیے گئے ہیں شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ کی کتاب ’’عقیدہ واسطیہ‘‘بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ شیخ الاسلام کی تالیفات وتصنیفات کی ورق گردانی کرنے والے اور ان کا گہرا مطالعہ کرنے والے اس امر سے بخوبی آگاہ ہیں کہ انہوں نے حق کے دفاع اور اہل باطل کی تردید میں گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں۔ امام ابن تیمیہ کی کتاب عقیدہ واسطیہ کے مفہوم ومطلب کو واضح کرنے کے لیے الشیخ محمد خلیل ہراس، الشیخ صالح الفوزان، الشیخ صالح العثیمین کی شروح قابل ذکر ہیں۔
زیرنظر کتاب’’شرح عقیدہ واسطیہ‘‘معروف سعودی عالمِ دین ومفتی فضلیۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین کی تصنیف ہے ۔جس کے ترجمہ کی سعادت محترم پروفیسر جار اللہ ضیا (فاضل مدینہ یونیورسٹی ) نے حاصل کی اور الفرقان ٹرسٹ نے اسے اعلی طباعتی معیار پر شائع کیا ہے۔
یہ کتاب دینی طلباء، اساتذہ کرام اور عوام الناس کے لیے انتہائی مفید ہے۔ کتاب ہذا کے مترجم محترم پروفیسر جار اللہ ضیا ماشا ء اللہ ایک قابل مدرس اور اچھے واعظ ہیں- اس کتاب کے علاوہ بھی کئی کتب کے مترجم ہیں