{"title":"Arabic Vocabulary - عربى لغت - Urdu Collection","description":"","products":[{"product_id":"qurani-dictionary","title":"قرآنى ڈكشنرى","description":"\u003ch5 style=\"text-align: right;\"\u003e\u003cspan\u003eاس ڈکشنری میں صرف وہ سہ حرفی اور رباعی مادے دیے گئے ہیں جن سے کوئی لفظ قرآن مجید میں آیا ہے اور الفاظ کے صرف وہ معانی دیے گئے ہیں جن میں وہ الفاظ قرآن مجید میں استعمال ہوئے ہیں- معانی کی وضاحت کے لیے متعلقہ آیت یا اس کا متعلقہ جز ساتھ دیا گیا ہے\u003c\/span\u003e\u003c\/h5\u003e","brand":"Lutf-ur-Rahman Khan - لطف الرحمن خان","offers":[{"title":"البلاغ فاؤنڈیشن ایڈیشن","offer_id":49676957122893,"sku":"15821","price":1850.0,"currency_code":"PKR","in_stock":false}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/2010\/5687\/products\/FrontCover_2359672b-a941-4af3-bf37-f6760d6c2126.jpg?v=1783816034"},{"product_id":"mutaradifat-quran","title":"مترادفات القرآن","description":"\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003eاسلام کے ابتدائی دور ہی سے علمائے حق  نے قرآنی علوم کی ترویج وتبلیغ کا سلسلہ شروع کیا اور عامۃ الناس کی آسانی کے لیے قرآن کے مطالب و مفاہیم کو احسن اور عام فہم انداز سے پیش کیا ،تاکہ قرآن حکیم کی تعلیمات عام ہوں اورلوگوں میں قرآن فہمی کا ذوق اجاگر ہو ۔علماء کرام  نے یہ فریضہ بخوبی ادا کیا اور قرآن مقدس کی تفسیر ،تشریح، لغوی بحث ،شان نزول کے بیان سمیت مختلف تحقیقی وتکنیکی پہلؤوں پرکام کیا،جو قرآن کے ساتھ ان کی شدید محبت ومودت کی واضح علامت ہے\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003eقرآن مجید کا ظاہری حسن یہ بھی  ہے کہ یہ ادب و بلاغت کی شاہکار کتاب ہے، جس ایک ایک معنیٰ کے لیے متعدد الفاظ بیان ہوئے ہیں۔ جن کے فرق اوربیان کو سمجھنا اور بیان کرنا بھی ایک اہم فن ہے ،جسے ہمارے ممدوح مولانا‎ نے نہایت ذوق ،شوق اور پور ی دلجمعی سے کتاب ہذا میں بہترین انداز سے مرتب کیا ہے\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003eزیر نظر کتاب مترادفات القرآن کے موضوع پر اہم تصنیف ہے، جو قارئین اور محقیقین کی علمی آبیاری کا بہترین سامان اور خدمت قرآن کے ایک شاندار کاوش ہے\u003c\/p\u003e","brand":"Abdur Rahman Kailani - عبد الرحمن كيلاني","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":31985378033746,"sku":"16830","price":3595.0,"currency_code":"PKR","in_stock":false}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/2010\/5687\/files\/tdbopt-FrontCover_512a18be-c850-463e-b502-c129f514094b.jpg?v=1785481459"},{"product_id":"mufradat-al-quran-urdu-tarjuma","title":"مفردات القرآن - اردو ترجمه","description":"\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003eغریب القرآن پر اب تک بہت سی کتب لکھی جا چکی ہیں۔ اس موضوع پر سب سے پہلے جس شخصیت نے توجہ دی وہ ابن عباس ہیں۔ وہ غریب القرآن کی تشریح کے سلسلہ میں شعر اورکلام عرب سے استشہاد میں ممتاز حیثیت رکھتے ہیں۔ امام راغب اصفہانی نے اس موضوع پر ’المفردات فی غریب القرآن‘ کے نام سے کتاب لکھی۔ جس کی افادیت کا اندازہ اس سے ہوسکتا ہے کہ متعدد مفسرین کے علاوہ حافظ ابن حجر اور علامہ عینی جیسے شارحین حدیث اس سے استفادہ کرتے رہے\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003eاس کتاب کا اردو ترجمہ’مفردات القرآن‘ کے نام سے ہدیہ ناظرین ہے۔ مؤلف الفاظ کی تشریح کے سلسلہ میں اشعار و محاورات اور احادیث کو بھی بطور شواہد پیش کرتے ہیں اور بعض علمائے تفسیر و لغت کے اقوال بھی بطور تائید پیش کرتے رہتے ہیں اور بعض مقامات پر وضاحت کے لیے اختلاف قراءت کو بھی زیر بحث لائے ہیں۔ کتاب کا اردو ترجمہ نہایت شاندار ہے\u003c\/p\u003e\n\u003cdiv id=\"gtx-trans\" style=\"position: absolute; left: 535px; top: 150.469px;\"\u003e\n\u003cp class=\"gtx-trans-icon\"\u003e\u003cbr\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003c\/div\u003e","brand":"Imam al-Raghib al-Isfihani - الامام الراغب الاصفهانى","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":33172424163410,"sku":"17117","price":6495.0,"currency_code":"PKR","in_stock":false}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/2010\/5687\/files\/Screenshot_20240303_125415_Shopify.jpg?v=1783816594"},{"product_id":"al-munjiddictionaryarabic-urdu","title":"المنجد - عربى ، اردو","description":"","brand":"Abdul Hafeez Bulyawee - عبد الحفیظ بلیاوی","offers":[{"title":"دار الاشاعت ایڈیشن","offer_id":48182631694669,"sku":"11429","price":2350.0,"currency_code":"PKR","in_stock":false}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/2010\/5687\/files\/FrontCover_3ff8a8ed-d169-4546-a65b-224d230a35a6.jpg?v=1783816877"},{"product_id":"qurani-alfaz-maani-o-maakhiz","title":"قرآنى الفاظ - معنى و ماخذ","description":"\u003ch5 style=\"text-align: right;\"\u003eقرآن فہمی کے لیے قرآنی الفاظ کے معانی ، ماخذ (حروف اصلیہ) کو جاننا ممرد و مددگار ثابت ہوتا ہے- اس مقصد کے لیے چھوٹی سی کاوش کی ہے کہ ہر پارے سے رکوع کے الفاظ کے معانی گرامر کی رو سے ، لغوی معانی اور اصطلاحی معانی کی وضاحت مرتب کی ہے، تاکہ نئے آنے والے طالب علموں کو قرآن فہمی میں مدد مل سکے اور اس سے استفادہ کر کے قرآن کو بہتر انداز میں سیکھ سکیں\u003c\/h5\u003e","brand":"Tasnim Mazhar , Umm Suhayb Khan - تسنيم مظهر ، ام صهيب خان","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":39638656745554,"sku":"13149","price":2850.0,"currency_code":"PKR","in_stock":false}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/2010\/5687\/products\/Front-Cover_4abc5c40-f082-4f83-aaed-25fd284fcbc1.jpg?v=1783817097"},{"product_id":"anwar-bayan-hal-lughat-quran","title":"انوار البيان فى حل لغات القرآن","description":"\u003ch5 style=\"text-align: right;\"\u003eقرآن قیامت تك کے لیے ایک ضابطہ حیات  كی كتاب ہے جواپنے اندر ہر دور کے مسائل کا حل رکھتی ہے۔ لہٰذا قرآن کا ایک ایک لفظ معجزہ کی حیثیت رکھتا ہے۔ قرآن چونکہ فصیح و بلیغ زبان کا شاہکار ہے او راس زبان کو سمجھنے کے لئے عجمیوں کےلیے قواعد وضع کئے گئے تاکہ ان قواعد كو مدنظر رکھتے ہوئے قرآن کے مفہوم کو صحیح طرح سمجھا جائے۔ قرآن کے مدلول کو عامۃ الناس پر منکشف کرنے کے لئے مفسرین نے اپنی اپنی بساط کے مطابق عربی  اور غیر عربی زبان میں تفاسیر لکھیں۔ ان تفاسیر میں مفسرین نے احادیث و آثار فقہی آراء اور لغت کے حل کی مدد سے قرآنی الفاظ کو واضح کرنے کی کوشش کی ہے۔ قرآن کے الفاظ اور  عبارات کی لغوی تفسیر کہ جس میں تراکیب و عبارات کے حل کا اہتمام کیا جاتا صرف عربی زبان میں نہیں۔\u003c\/h5\u003e\n\u003ch5 style=\"text-align: right;\"\u003eاُردو زبان میں اس کام کی بہت ضرورت تھی کہ قرآن کی عبارت کو گرامر کی روشنی میں تراکیب کے ساتھ حل کردیا جاتا تاکہ علماء و متعلمین اس سے استفادہ کرسکی اور یہ  الغمام زیر نظر کتاب ’’انوار البیان  فی حل لغات القرآن‘‘ میں ہمیں اتم درجہ دیکھنے کو ملا ہے۔ مصنف نے اس میں ہر سورتہ کی عبارتوں کی ترکیب اور ہر لفظ کی عربی گرامر کی رو سے نشاندہی کردی ہے اور یہ کتاب چار مجلدات پر مشتمل ہے۔ اگرچہ یہ کتاب عامۃ الناس کے لیے نہیں ہے۔ بہرکیف مصنف اپنی کوشش میں کامیاب نظر آتے ہیں اور ایک منتہی اور طالب علم کے لیے علمی حظ اٹھانے کا وافر سامان موجود ہے\u003c\/h5\u003e","brand":"Ali Muhammad - على محمد","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":39883499864146,"sku":"13525","price":9995.0,"currency_code":"PKR","in_stock":false}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/2010\/5687\/products\/Screenshot_20220410-113008_Gallery.jpg?v=1783817330"},{"product_id":"misbah-lughat-quddusiyyah-ed","title":"مصباح اللغات","description":"\u003ch5 style=\"text-align: right;\"\u003eمادری زبان کےعلاوہ کسی دوسری زبان کو سمجھنے کےلیے ڈکشنری یالغات کا ہونا ناگزیر ہے عربی زبان کے اردو معانی کے حوالے سے کئی لغات یا معاجم تیار کی گئی ہیں لیکن ان سب میں منفرد اور انتہائی مفید 'مصباح اللغات' ہے اس کی ایک اہم خصوصیت یہ ہے کہ اس میں جدید عربی زبان کے اسالیب کا بھی خیال رکھاگیا ہے یہ کتاب علماء ،طلباء اور عوام سب کے لیے ایک قیمتی متاع ہے جس کے مطالعہ سے کسی بھی عربی لفظ کا اردومفہوم ومدعا معلوم کیا جاسکتا ہے بعض احباب کےتقاضے پراسے اپ لوڈ کیا جارہا ہے تاکہ عربی تفہیم وتعلم میں اس سے فائدہ اٹھایا جاسکے\u003c\/h5\u003e","brand":"Abdul Hafeez Bulyawee - عبد الحفیظ بلیاوی","offers":[{"title":"مکتبہ قدوسیہ ایڈیشن","offer_id":48215055499597,"sku":"13712","price":2050.0,"currency_code":"PKR","in_stock":false}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/2010\/5687\/products\/FrontCover_f8f40932-5cb0-48b9-975a-4b568000aaf9.jpg?v=1783817507"},{"product_id":"muntakhib-lughat-quran-set","title":"منتخب لغات القرآن","description":"\u003ch5 style=\"text-align: right;\"\u003eمولانا مفتی محمد نسیم صاحب کی تصنیف کردہ کتاب \"منتخب لغات القرآن\" انتہائی اہمیت کی حامل کتاب ہے. جس میں موصوف نے اختصار کے ساتھ قرآن مجید کے الفاظ معانی مبتدی طلبہ کے لیے جمع کیا ہے\u003c\/h5\u003e\n\u003ch5 style=\"text-align: right;\"\u003e\u003c\/h5\u003e","brand":"Muhammad Naseem Barabankvee - محمد نسیم بارہ بنکوی","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":40116507050066,"sku":"13810","price":1850.0,"currency_code":"PKR","in_stock":false}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/2010\/5687\/files\/tdbopt-FrontCover_85b19886-8f84-4076-bae8-f20d515cba16.jpg?v=1786034746"},{"product_id":"mukhtar-sahah-urdu-darul-ishat-ed","title":"مختار الصحاح","description":"\u003ch5 style=\"text-align: right;\"\u003eپیش خدمت کتاب امام محمد بن ابی بکر بن عبدالقادر الرازی کی تالیف ’’ مختار الصحاح ‘‘ کا اردو ترجمہ ہے ۔یہ تالیف بذات خود امام ابو نصر اسماعیل بن حماد الجوہری ؒ کی مشہور ومعروف ضخیم عربی لغت ’’تاج اللغۃ وصحاح العربیۃ ‘‘ کا اختصار ہے۔ یہ ضخیم لغت چالیس ہزار کلمات پر مشتمل ہے اس ضخیم اور مستند لغت کی افادیت اوراہمیت کے پیش نظر امام الرازی نے اس سے ایسے کلمات چن کر ان کی شرح اور تفسیر بیان کی ہے جن کی ان کے اپنے الفاظ میں ہر عالم، فقیہ، حافظ قرآن، محدث اور ادیب کو اشد ضرورت ہے۔ کیونکہ اس میں جابجا قرآن، حدیث اور فقہی اصطلاحات کو ان کےسیاق وسباق کے حوالے سے بیان کیا گیا ہے۔ نیز ترجمہ وتفسیر کی صحت پر دور جاہلیت کے مستند ومعروف شعراء کے اشعار ضرب الامثال اور مرج محاورے بطور سند درج کیے گئے ہیں۔ یہ بات یوں تو ہر فن اور موضوع کے لیے ضروری ہے کہ کتاب کے کلمات کی تفسیر اور ان کا ترجمہ سیاق کلام کے مطابق کیا جائے لیکن قرآن اور حدیث سے متعلق یہ بات بطور خاص ضروری ہے کیونکہ کہ ان کا تعلق ایمان اور عقیدے کے ساتھ ہے۔اس معاملے میں سیاق سےہٹ کر بات کرنا بڑے فتنے کا موجب ہوسکتا ہے۔صاحب کتاب نے اس بات کا خاص خیال رکھا ہے۔ امام الرازی  نے الصحاح کی تفسیر کے ساتھ ساتھ اپنی طرف سے بڑے مفید اضافے بھی کیے ہیں۔ کہیں تو کلمات کی مزید وضاحت ہے اور کہیں مؤلف کے موقف کی تائید ہے اور جہاں مناسب سمجھا ہے دلائل کی رو سے مؤلف کے موقف سے اختلاف بھی کیا ہے۔ اور ساتھ ہی اپنا اختلافی مؤقف بھی بیان کیا ہے۔ متن قرآن میں قرآنی آیات اور احادیث کی طرف مختصراً اشارات کیے گئے ہیں جس کے باعث بعض مقامات پر بات پوری طرح واضح نہیں ہوتی۔ ہم نے مکمل قرآنی آیت اور حدیث کا متن بیان کرنے کی کوشش کی ہے۔ قرآنی آیات اور حدیث کا ترجمہ مستند تراجم سے نقل کیا گیا ہے\u003c\/h5\u003e","brand":"Muhammad Ibn Abu Bakr ar-Razee - محمد بن ابي بكر الرازي","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":40117139013714,"sku":"13812","price":2400.0,"currency_code":"PKR","in_stock":false}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/2010\/5687\/products\/FrontCover_780ddd78-e89f-4c47-87e4-b6de7e773c0f.jpg?v=1783817572"},{"product_id":"misbah-quran","title":"مصباح القرآن","description":"\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003e'مصباح القرآن' کی شکل میں پروفیسر عبد الرحمٰن طاہر نے قرآن مجید کے ترجمہ کو آسان اور سائنٹفک انداز میں سکھانے اور پڑھانے کی سبیل نکالی ہے۔ ترجمہ قرآن میں یقیناً ایک نئے اور مفید اسلوب سے آراستہ یہ کوشش قرآنی مطالب کو عام کرنے اور ایک طالب قرآن کو معانی و مفاہیم سے آشنا کرنے کی ایک کامیاب کوشش ہے\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003eاس میں ترجمہ قرآن کا جو اسلوب اختیار کیا گیا ہے اس میں روز مرہ زندگی میں اردو زبان میں استعمال ہونے والے 65 فیصد الفاظ کو سیاہ رنگ میں پیش کیا گیا ہے، تکرار کے ساتھ استعمال ہونے والے 20 فیصد الفاظ کو نیلا اور 15 فیصد دوسرے اہم الفاظ کو سرخ رنگ میں پیش کر کے ان کے فہم کے الگ الگ ادارے متعین کر دئیے ہیں تاکہ ایک استاد یا طالب قرآن ان کی مدد سے ان کا خصوصی فہم حاصل کر لے، یوں اسی صفحے کے مقابل صفحہ پر پھر انھی تین رنگوں میں تقسیم الفاظ قرآن کے معانی کو بھی ’مفتاح‘ کے اصولوں کے مطابق انھی رنگوں میں قواعد کی تقسیم اور جوڑ توڑ کے پیرائے میں یوں درج کیا گیا ہے کہ کسی آیت شریفہ کا کوئی لفظ یا ان لفظوں کے مزید کسی گرامر میں منقسم حصے کی تعیین، تشریح اور تفہیم بہت واضح اور دلچسپ ہوگئی ہے۔ ترجمہ میں رنگوں کا استعمال قرآنی الفاظ کے رنگوں کے مطابق کیا گیا ہے، بعض الفاظ کی ضروری وضاحت بھی حاشیہ میں کر دی گئی ہے\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003e’مصباح القرآن‘ کو پڑھنے سے قبل اگر پروفیسر صاحب کی کتاب ’مفتاح القرآن‘ میں بیان کردہ علامات کو سمجھ لیا جائے تو قرآن فہمی میں یقیناً بہت بہتر نتائج کی توقع کی جا سکتی ہے\u003c\/p\u003e","brand":"Abdur Rahman Tahir - عبد الرحمن طاهر","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":46545024319821,"sku":"14503","price":12995.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/2010\/5687\/files\/tdbopt-20230417_163529.jpg?v=1786029922"},{"product_id":"asan-lughat-quran-banarsi","title":"آسان لغات قرآن","description":"\u003ch5 style=\"text-align: right;\"\u003eآسان لغات قرآن\u003c\/h5\u003e\n\u003cdiv id=\"gtx-trans\" style=\"position: absolute; left: -48px; top: 29.5938px;\"\u003e\n\u003cdiv class=\"gtx-trans-icon\"\u003e\u003c\/div\u003e\n\u003c\/div\u003e","brand":"Sayyid Shaheed-ud-Deen Banarsee - سيد شهيد الدين بنارسى","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":46859696079181,"sku":"14793","price":1250.0,"currency_code":"PKR","in_stock":false}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/2010\/5687\/files\/FrontCover_8da62346-9505-4d5b-84ae-08dedcef81ce.jpg?v=1783818782"}],"url":"https:\/\/tadabburbooks.com\/collections\/arabic-vocabulary-urdu-collection\/tdb-cover-hardback.oembed","provider":"Tadabbur Books","version":"1.0","type":"link"}